Wednesday, June 11, 2025
Homesliderسینیٹائزنگ واک تھرو گیٹس صحت کے لیے نقصان دہ

سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹس صحت کے لیے نقصان دہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مسائل سے نمٹنے پر مامور کمیٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری اور خانگی ادارے سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹس استعمال نہ کریں۔ یہ گیٹس مضر صحت ہیں۔خانگی اور سرکاری اداروں نے وائرس سے بچاؤ کےلیے سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹس نصب کروائے ہیں لیکن نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ صحت کےلیے مضر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے انسداد پر مامور کمیٹی نے تمام سرکاری اور خانگی اداروں کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے قائم قومی مرکز وقایۃ باقاعدہ تحریری طور پر اجازت نہ دے اس وقت تک کورونا وائرس کے انسداد کے لیے براہ راست یا بالواسطہ کوئی بھی ٹیکنالوجی یا مشین یا دوا یا طبی لوازمات استعمال نہ کیے جائیں۔

انسداد کورونا وائرس کمیٹی نے  توجہ دلائی کہ سینیٹائزر واک تھرو گیٹس ایسے مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال کررہے ہیں جن سے انسانی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔علاوہ ازیں بالائے بنفشی شعاعوں سے انسانی خلیوں میں موروثی جینٹک مادہ تلف ہوجاتا ہے یا ان سے ڈی این اے کسی نہ کسی شکل میں جزوی شکل میں متاثر ہوتا ہے۔ جس قسم کے کیمیکل مواد واک تھرو گیٹس استعمال کررہے ہیں وہ دواخانوں، طیاروں اور دفاتر کو سینیٹائز کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان سے پینے کا پانی بھی صاف کیا جاتا ہے۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سینیٹائزر واک تھرو گیٹس نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں موثر ثابت نہیں ہوئے- سینیٹائزر گیٹ کیمیکل مواد کے استعمال اور تجارتی مراکز، دفاتر اور ایرپورٹس کےدروازوں پر نصب کیے گئے ۔  یہ کیمیکل مواد اور بالائے بنفشی شعاعوں کے ذریعے اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکے۔a