Sunday, December 8, 2024
Homesliderسیکورٹی خدشات : سلمان خان نے حیدرآبادمیں فلم سکندر کی شوٹنگ منسوخ...

سیکورٹی خدشات : سلمان خان نے حیدرآبادمیں فلم سکندر کی شوٹنگ منسوخ کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

 سلمان خان اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے انہیں کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو قتل کردیا گیا جس کے بعد پولیس پہلے سے زیادہ چوکس ہوگئی ہے۔ اس وقت سلمان خان کے نام کئی پروجیکٹس ہیں جو زیر التوا ہیں۔

وہ بگ باس 18کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ فلموں میں کیمیو اور فلم سکندرکی شوٹنگ بھی باقی ہے۔ سلمان خان کو پہلے سے زیادہ سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ اس دوران رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ سکندرکی ٹیم نے اس سے قبل اگلے شیڈول کی شوٹنگ حیدرآباد میں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن موجودہ حالات میں اب وہ اس حیدرآباد کے شیڈول کو منسوخ کرکے ممبئی میں ہی شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔

اس کے پیچھے وجہ سلمان خان کی سیکیورٹی ہے۔ دراصل سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے علاوہ ان کے فارم ہاوس ارپیتا فارمزکی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ حال ہی میں بابا صدیقی کے قتل پر ارباز خان نے کہا تھاکہ خان فیملی مشکل وقت سے گزر رہی ہے کیونکہ وہ ان کے بہت قریب ہیں۔ اب بھائی جان کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے ان کی فلم سکندرکے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور اگلے شیڈول کی شوٹنگ حیدرآباد کے بجائے ممبئی میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بابا صدیقی کے جنازے میں شاہ رخ خان نے شرکت کیوں نہیں کی

اس کے لیے شہر میں ہی مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، اس لیے صرف چند لوگوں کے پاس مقام کی تفصیلات ہوں گی۔ فلم سکندر‘ کی پروڈکشن ٹیم نے ممبئی میں ایک ہفتے تک شوٹنگ کے انتظامات کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کے سیٹ پر بھی سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے۔ سیٹ پر آنے اور جانے والے ہر شخص کی نگرانی کی جائے گی۔

ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس کی وجہ سے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ اس رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ رشمیکا مندنا اس شیڈول میں شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ جلد ہی وہ سلمان خان کے ساتھ مل کرکام شروع کریں گی۔ وہ اپنے ساوتھ پروجیکٹس سے پہلے سلمان خان کے ساتھ تمام مناظر مکمل کرنا چاہتی ہیں۔

یہ کہانی تھرڈ پارٹی سنڈیکیٹڈ ذرائع سے لی گئی ہے ۔ راوی میڈیا اس کہانی کی کسی بھی نوعیت کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ۔ راوی میڈیا مینجمنٹ وائی دیس نیوز ڈاٹ کام بغیر کسی اطلاع کے کہانی کے مواد کو تبدیل یا حذف کرسکتا ہے ۔۔۔