Thursday, March 20, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسی ڈبلیو سی کے اجلاس کے دوران پارٹی کارکنوں کا احتجاج،پرینکا کو...

سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے دوران پارٹی کارکنوں کا احتجاج،پرینکا کو پارٹی سربراہ بنانے کی مانگ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی :  پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے نے کے بعدراہول گاندھی کے جانشین کا فیصلہ کرنے کے لئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دورمیان،کانگریس کے متعدد کارکنوں نے ہفتہ کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین کی رہنمائی کر نے والے کارکن جگدیش شرما نے کہا ”پرینکا گاندھی کو پارٹی سربراہ بنانا چاہئے،کیونکہ ان کے پاس پارٹی کو متحد رکھنے کی قابلیت ہے۔

واضح ہو کہ پارٹی کی صدارت چھوڑتے وقت راہول گاندھی نے واضح طور پر کہا تھا گاندھی خاندان کے کسی بھی فرد کو پارٹی سربراہ نہیں بنا یا جائے گا۔اور یہ بھی کہا تھا کہ پرینکا گاندھی بھی پارٹی صدر نہیں بنیں گی۔اس پر جگدیش شرما و دیگر کا کہنا ہے کہ ”شادی کے بعد پرینکا واڈرا اب گاندھی خاندان کی نہیں رہیں اب وہ واڈرا خاندان کی رکن ہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ہار کے بعد قریب تین مہینوں سے کانگریس کے صدر کا عہدہ خالی ہے،ابھی تک اس عہدہ کے لئے کئی نام سامنے آچکے ہیں لیکن  مکل واسنیک کا نام سب سے آگے چل رہا ہے۔ان کے علاوہ سشیل کمار شندے،ملیکارجن کھرگے کا بھی نام چل رہا ہے۔

نئے پارٹی سربراہ کومنتخب کرنے کے لئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو صبح 11 بجے شروع ہوا۔جس میں راہول گاندھی،سونیا گاندھی،پرینکا گاندھی،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سینئیر رہنما آنند شرما،غلام نبی آزاد،جیوتر ادتیہ سندھیہ،سچن پائلٹ،احمد پٹیل،پی چدمبرم،جتین پرساد،سدرامیہ و دیگرشرکت کر رہے ہیں۔

ریاستی انچارج،ریاستی سربراہان،اے آئی سی سی کے محکمہ چئیر مین،پارٹی ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کر نے کے لئے سی ڈبلیو سی کو پانچ علاقائی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پارٹی کے ایک سینئیر رہنما نے بتایا کہ پانچوں گروپوں نے اپنی سفارشات پیش کرنے کے بعد اتوار کو اس نام کی حتمی شکل دی جائے گی۔