کمپالا۔ دنیا بھر میں اکثر ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جس کو پڑھنے کے بعد ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے اور جب بات شادی کی ہو تو اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ چند ہفتوں کے بعد دلہن کو اچھی یا بری شخصیت کا لقب ملتا ہے لیکن جب شادی کے چند ہفتوں بعد یہ انکشاف ہو کہ دلہن عورت نہیں مرد ہے تو پھر حیرت کی انتہا نہیں بلکہ اس خبر پر یقین کرنا ہی مشکل ہوجاتا ہے لیکن ایسی ہی ایک خبر میں انکشاف ہواہے کہ امام صاحب کی شادی کے دوہفتوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ ان کی شریک حیات عورت نہیں ایک مرد ہے۔
حیران کردینے والی یہ خبر یوگینڈا سے موصول ہوئی ہے جہاں امام مسجد کی شادی کے دو ہفتے کے بعد بیوی ’مرد‘ نکل آئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یوگینڈا کے شہر کیونگا کی ایک مسجد کے امام کی دو ہفتے قبل شادی ہوئی، شادی کے دوہفتے کے بعد امام مسجد محمد متمبہ نے بیوی کو مرد پایا۔
تفصیلاتکے مطابق بیوی نبوکیرا کے مرد ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بیوی کو متنبہ کے گھر سے کپڑے اور ٹی وی چوری کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق حراست میں لینے کے بعد پولیس کو ایک خط ملا جس میں امام مسجد کی بیوی کا مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس کے مطابق نبوکیرا کو پہلے بھی بطور خاتون گرفتارکیا گیا تھاکیونکہ انہوں نے گرفتاری کے وقت حجاب اور لیڈیز سینڈل پہن رکھے تھے۔
تاہم خاتون پولیس عہدیدار کے جانچ پڑتال کرنے پر نبوکیرا مرد نکلا۔ پولیس نے متاثرہ امام مسجد م ±تمبہ کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی مرد ہے، جس کی شناخت 27 سالہ ریچرڈکے نام سے ہوئی جس کے بعد امام مسجد کو شدید جھٹکا لگا۔
ملزم نے بتایا کہ چوری کی غرض سے اس نے امام سے شادی کی تھی اور خاتون کا روپ اختیارکر اس نے سب کو دھوکا دیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اس جرم میں معاونت کرنے والی رشتہ دارکا نام بھی بتایا جس نے شادی منعقدکروانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا پولیس نے ملزم کے بیان پر اس کی سہولت کار خالہ کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خاتون بن کر امام مسجد سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ انوکھی واردات کا یہ منفر واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ تاہم لوگوں کی جانب سے اس انوکھی واردات پر طنز ومذاق بھی جاری ہے۔