ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی بے صبری سے انتظار کی جانے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ سے سوپر اسٹار کی کچھ تصاویروائرل ہوئی ہیں جس نے مداحوں کے جوش کو نئی آگ دی ہے ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلموں کی وجہ سے کافی چرچے میں ہیں۔ وہ سال 2023 میں اپنی تین فلموں کے ساتھ مداحوں کے درمیان آنے والے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹیزر سامنے آیا ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔فلم پٹھان کا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا گیا۔
اب اس کے بعد شاہ رخ خان کی دوسری فلم ڈنکی سے متعلق کئی اپ ڈیٹس منظر عام پر آگئے ہیں۔ جسے جان کر شاہ رخ خان کے مداح بہت خوش ہو جائیں گے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ شاہ رخ خان حال ہی میں رنبیر کپور کی فلم براہماسترا میں ایک چھوٹے کردار میں نظر آئے تھے۔ تب سے مداح ان کی مرکزی کردار والی فلموں کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے سیٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کچھ تصاویر میں فلم ڈینکی کے سیٹ پر سخت سکیورٹی دکھائی دے رہی ہے۔
ایک تصویر میں شاہ رخ خان سوپر مارکیٹ میں نظر آ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ جدہ میں ہو رہی ہے۔شاہ رخ خان اور فلم کے سیٹس کی ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر مداح کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی یہ فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی نظر آ سکتے ہیں۔