Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگشرد پوار،پارلیمنٹ میں وزیر آعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے

شرد پوار،پارلیمنٹ میں وزیر آعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سپریمو شرد پوارچہارشنبہ کی سہ پہر مہاراشٹرا میں کسانوں کی پریشانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔این سی پی رہنما ؤں کے مطابق،پوار،نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں ملاقات کریں گے۔ریاست سے متعلق امور اور خاص طور پربارش کے بعد زرعی بحرانکے تعلق سے بات کریں گے۔

پیر کے روز راجیہ سبھا میں تقریر کے دوران وزیر آعظم نریندر مودی نے شرد پوار کی زیر قیادت پارٹی کی تعریف کی تھی،اس کے دو دن کے بعد دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہو گی۔ایوان بالا کے250 ویں اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ،بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں کو نوین پٹنائک کے این سی پی اور بیجو جنتا دل سے سیکھنا چاہئے کہ پارلیمنٹ کے اصولوں پر کس طرح عمل پیرا ہوناہے۔

پوار کی زیر قیادت پارٹی این سی پی کی تعریف ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے،جب مہاراشٹرا میں این سی پی اور کانگریس،بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں،جہاں 12 کوصدر راج نافذ کیا گیا ہے۔

بی جے پی اور شیو سینا نے اسمبلی کی288     نشستوں کے لئے انتخابات لڑے،اور انہیں بالترتیب 105 اور 56 نشستیں ملیں۔تاہم،شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے گر دشی چیف منسٹر کے عہدے کا مطالبہ کئے جانے کے بعد اتحاد ختم ہو گیا۔

دوسری طرف ریاست میں کانگریس اور این سی پی نے بالترتیب44 اور54 نشستیں جیٹیں،کانگریس اوراین سی پی کے کئی سینئیرقائدین اور مہاراشٹرا کے سینئیر قائدین بھی مہاراشٹرا کے ”کامن منیمم پروگرام (سی ایم پی) پر تبادلہ خیال کرنے اور ریاست میں حکومت بنانے کے لئے شیو سینا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے دن میں ملاقات کرنے کے لئے تیار ہیں۔