Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگشرد پوار صدارتی امیدوار کے طور پر اپوزیشن کی اعلیٰ پسند ہو...

شرد پوار صدارتی امیدوار کے طور پر اپوزیشن کی اعلیٰ پسند ہو سکتے ہیں: ماجد میمن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مہاراشٹرا میں بی جے پی کا تختہ الٹ گیا اور شیو سینا،این سی پی،کانگریس اتحاد کی حکومت قائم ہو گئی۔اب اگلے صدارتی انتخابات میں شرد پوار صدارتی امیدوار کے طور پر اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ پسند ہو سکتے ہیں۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ماجد میمن نے یہ خیال پیش کیا ہے۔

انہوں نے پیر کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”مسٹر شرد پوار کی صدارتی عہدے کے لئے حمایت کرنے کا اقدام مثبت نتائج بر آمد کر سکتا ہے اور غیر بی جے پی طاقتوں کو قریب لا سکتا ہے۔

شرد پوار،جنہیں اب شیو سینا کی بھی حمایت حاصل ہے۔کانگریس،جو پوار کے ساتھ ہے،لیکن اس کے بارے میں قائل نہیں ہے،اگر اپوزیشن کی تمام پارٹیاں این سی پی کے سپریمو کی حمایت میں آجاتی ہیں تو وہ ان کی امیدواری کی حمایت کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔اور شرد پوار کے سماج وادی پارٹی،بہوجن سماج پارٹی،ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے ساتھ اچھا تال میل ہے۔

وہ جنتا دل یونائٹیڈ اور راشٹریہ جنتا دل کی بھی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بھی امکان ہے کہ 2022تک اسمبلیوں میں صورتحال بدل جائے گی اور متعدد ریاستوں میں نئی سیاسی قوتیں ابھر سکتی ہیں۔صدر جمہوریہ کے لئے نیا انتخاب 2022میں ہوگا،اور بی جے پی کے پاس موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سمیت متعدد ممکنہ امیدوار موجود ہیں۔