Thursday, December 12, 2024
Homesliderشمالی سیاست دانوں کی جنوبی ریاستوں پر گہری نظر

شمالی سیاست دانوں کی جنوبی ریاستوں پر گہری نظر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  ۔ جنوبی اورشمالی ریاستوں کے رہنماؤں کی اچانک ملاقات یا ایک دوسرے کو مدعو کرنے میں تیزی آگئی۔ ہندوستانی سیاست میں ہمیشہ سے شمال اور جنوب منقسم  رہی ہے لیکن اب کہانی میں ایک نیا موڑ ہے۔ تو اس کی وجہ کیا ہے؟ ایک سادہ سا جواب ہے ؟ 2024 کا لوک سبھا الیکشن، جس میں 15 مہینے باقی ہیں۔ بہت سے لیڈروں نے حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے اور شمال اور جنوب کے درمیان سفرکررہے ہیں۔ شمال میں غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کے لیے، پانچ جنوبی ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 130 نشستیں ایک بڑی توجہ کا مرکز ہیں۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے اپنی پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کریں گے۔ ان کے ساتھ تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایم اسٹالن بھی شامل ہوں گے۔ راجستھان کے چیف منسٹر  اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر  بھوپیش بگھیل بھی شامل ہیں ۔ حال ہی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر  کے چندر شیکھر راؤ نے پٹنہ میں بہار کے چیف منسٹر  نتیش کمار سے ملاقات کی اور دہلی کے چیف منسٹر  اروند کیجریوال نے تین تعلیمی پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے سی ایم اسٹالن کی دعوت پر تمل ناڈو کا سفر کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے کوچی میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز (آئی این ایس) وکرانت کو کمیشن دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جنوبی زونل کونسل کی میٹنگ کے لیے کیرالہ کا انتخاب کیا۔ اس سے پہلے بی جے پی نے بی ایس  یدیورپا کو پارلیمانی بورڈ میں، پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے میں شامل کیا ۔ پچھلے مہینے بی جے پی نے تامل ناڈو کی رہنما اور اس کی خواتین ونگ کی قومی صدر، وناتھی سری نواسن کو اپنی چیف الیکشن کمیٹی میں شامل کیا۔

راہول گاندھی کانگریس کے دو متحارب لیڈروں ڈی کے کو لائےشیوکمار اور سدارامیا نے اسٹیج پر اپنے ہاتھ ایسے اٹھائے جیسے انہوں نے کانگریس کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے مفاہمت کی ہو۔ یہ ایسا ہی تھا جیسے راہول  گاندھی نے پنجاب میں نوجوت سنگھ سدھو اور چرنجیت سنگھ چنی کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔ کیا ہوا؟ اس کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست ہوئی ۔

ان کارروائیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں قومی پارٹیاں پانچ جنوبی ریاستوں (آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ) اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی 129 لوک سبھا نشستوں پر عقاب کی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ 1980 کی دہائی کے آخر میں این ٹی  راما راؤ، ایم جی رام چندرن، جے للتا جیسی بلند پایہ سیاسی شخصیات تھیں۔  آج کے جنوبی لیڈر اپنی کامیابیوں کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔