Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسشوہر سے بحث وتکرارکے بعد ایک خاتون کا اقدام خودکشی

شوہر سے بحث وتکرارکے بعد ایک خاتون کا اقدام خودکشی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی :اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی اور گرما گرم بحث کے بعد ،ایک عورت نے اپنے دو بچوں کو دھکا دے دیا اور خود بھی اپنے گھر کی تیسری منزل سے کو د گئی،پولس کے مطابق دونوں نا بالغ بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ واقعہ دلی کے لکشمی نگر میں واقع للیتا پارک میں پیش آیا۔اس حادثہ کے بعد پڑوسیوں نے شور مچایا اور پولس کو اس کی اطلاع دی۔تفصیلات کے مطابق 34سالہ عالیہ نے اپنے دو بچوں ، سات سال کی مہک اورتین سالہ عافران کو گھر کی بالکنی سے دھکا دے دیا ۔عافران زمین پر گر گیا،جبکہ اس کی بہن مہک اور ماں عالیہ پہلی منزل کی بالکنی پر گر گئیں۔

لکشمی نگر پولس اسٹیشن کے ایک پولس آفیسر نے کہا کہ دونوں بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ، عالیہ کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے اور اُس کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ’’جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ عالیہ اپنے شوہر منورسے بحث کے بعد گھر چھوڑ دیا تھا ۔پھر اس کے بعد یہ قدم اٹھایا۔
ایک سب ڈیویژنل میجیسٹریٹ (ایس ڈی ایم)کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔اور منور سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔