Monday, June 9, 2025
Homesliderشکیب الحسن ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

شکیب الحسن ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی۔ بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنر شکیب الحسن عضلات میں جکڑن کی وجہ سے یہاں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب عضلات میں جکڑن کے باعث جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ عابدین نے یہ بھی کہا کہ زخم کی شدت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور پاکستان کے خلاف19 نومبر سے شروع ہونے والی محدود اوورس کی گھریلو سیریز میں ان کی شرکت کا فیصلہ فزیو تھراپسٹ جولین کالفیٹو کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف فزیشن دیباشیش چودھری نے ایک بیان میں کہا ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران شکیب کے بائیں پیرکے نچلے حصے میں کھنچاوآگیا تھا۔ رپورٹ میں یہ گریڈ ون ہیمسٹرنگ انجری نکلی۔ انہیں ٹورنمنٹ کے آخری دو میچوں میں مزید معائنہ تک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔یہ سمجھا جاتا ہے کہ رواں ٹی 20 ورلڈکپ2021 میں سوپر12 مرحلے میں اب تک اپنے تینوں میچ ہارچکی بنگلہ دیش کی ٹیم باقی ٹورنمنٹ کے لئے شکیب کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا انتخاب نہیں کرے گی۔

جنوبی افریقہ کی آج سیمی فائنل پر نظریں

ابوظہبی۔ جنوبی افریقہ گروپ 1 میں بنگلہ دیش کے خلاف منگل کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے اپنی دعویداری کو مستحکم کرنے کے ارادے سے اترے گا۔جنوبی افریقہ نے اب تک تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور صرف ایک مقابلہ گنوایا ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے تینوں میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے ، اس میچ میں جیت کے بعد بھی جنوبی افریقہ کی آخری چار میں جگہ یقینی ہوگی ہے ،نہیں کہا جا سکتا۔ جنوبی افریقہ کو اپنا آخری میچ ہفتہ کو گروپ میں سرفہرست انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور اسے جیتنے کے بعد ہی جنوبی افریقہ کی آخری چار میں جگہ کی تصدیق ہو سکے گی۔دوسری جانب بنگلہ دیش اپنے تینوں میچ ہارکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے ۔

 اب بنگلہ دیش ہی دوسری ٹیموں کا کھیل خراب کرسکتا ہے ۔ بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جانا ہے ۔اس میچ میں جنوبی افریقہ کو اپنے بیٹرس اور بولروں سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔ جنوبی افریقہ نے اب تک دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسے اس گروپ کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی میچ کھیلنا ہے ۔ اگر وہ بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ سے ہار جاتے ہیں تو انہیں دوسرے میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا کیونکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا انہیں آٹھ نشانات سے پیچھے چھوڑسکتے ہیں۔ چار فتوحات کے ساتھ بھی اگرآسٹریلیا اپنے باقی دومیچ جیت لیتا ہے اور انگلینڈ سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ نیٹ رن ریٹ پرآ سکتا ہے ۔