نئی دہلی۔ سپریم کورٹ انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) کی خلاف ورزی معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ کو کلین چٹ دئے جانے کے معاملہ پر چہارشنبہ کو سماعت کرے گی۔ عدالت نے درخواست گزارکانگریس رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو کو پیرکو اجازت دی کہ وہ مودی اور امیت شاہ کو کلین چٹ دئیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ریکارڈ میں لائیں۔اب اس معاملہ کی سماعت چہارشبنہ کو ہوگی۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کا تصفیہ کیا ہے لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا ہے ۔ اس معاملہ میں عدالت کو تفصیل دیکھنے اور ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنے وقت میں شکایات کا تصفیہ کیا جائے ۔انہوں نے کمیشن کے فیصلے میں سبب بتائے جانے کی بھی ضرورت کا اظہار کیا۔ یہ معاملہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ہی نہیں ہے بلکہ عوامی نمائندہ دفعہ کی خلاف ورزی کا بھی ہے ۔ سنگھوی نے دلیل دی کہ وزیر اعظم کے خلاف 6 معاملوں میں پانچ میں اختلاف تھے۔کانگریس کو تفصیل سے اسباب بھی نہیں بتائے گئے ۔ ایسے ہی بیانات پر دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو سزا دی گئی۔