Wednesday, April 23, 2025
Homesliderعامر خان کی کرن راؤ سے علیحدگی ،فاطمہ موضوع بحث

عامر خان کی کرن راؤ سے علیحدگی ،فاطمہ موضوع بحث

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔بالی ووڈ اور خانس کا چولی دامن کا رشتہ ہے جبکہ عامر خان کو مسٹر پرفیکشنٹ کہا جاتا ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ ازدواجی زندگی میں پرفیکٹ ثابت نہیں ہورہے ہیں کیونکہ اب ان کی دوسری بیوی کرن راؤ سے بھی  علیحدگی ہوگئی ہے لیکن ان کی کرن راؤ سے جدائی سے زیادہ  اداکارہ فاطمہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے  اور مانا جارہا ہے کہ شاید فاطمہ عامر خان کی تیسری بیوی ہوں گی۔ عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے  علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

 جس کے بعد ان دونوں کی 15 سالہ شادی کا خاتمہ  ہوگیا ہے لیکن اس درمیان سوشل میڈیا پر فلم دنگل اور ٹھگس آف ہندوستان میں عامر خان کے ساتھ کام کر چکی فاطمہ ثنا شیخ کوموضوع بحث بنایا جارہا ہے ۔ کئی لوگ اس بات سے حیران ہیں کہ آخر فاطمہ کو کیوں عامر اور کرن کی علیحدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ دراصل کئی صارفین کا ماننا ہے کہ فاطمہ جلد عامر خان کی تیسری بیوی بن سکتی ہیں، کیونکہ فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی نزدیکیوں کا کافی چرچہ رہا ۔

فلم شائقین کے ذہنوں میں یہ بات ہنوز تازہ ہےکہ ٹھگس آف ہندوستان کے وقت عامر خان کا نام فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا گیا تھا لیکن  اس وقت فاطمہ نے ان باتوں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں جھوٹی خبروں سے اور انجان لوگوں کی سوچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ فاطمہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے پہلے ان باتوں سے فرق پڑتا تھا، لیکن اب انجان لوگ مجھے بغیر جانے میرے بارے میں لکھتے ہیں اور پڑھنے والے سوچتے ہیں کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔ انھیں سچ کیا ہے معلوم نہیں ہے ۔سوشل میڈیا  پر فاطمہ ثنا شیخ سے کئی صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں تو کئی صارفین ان دونوں کی آئندہ کی زندگی کے لیے مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے کئی افراد نے فاطمہ کا مذاق اڑیا ہے اور حقیقت تو یہ ہے ۔