حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے اہم عثمانیہ اسپتال کے دو میڈیکل وارڈس میں فرش پر پانی کے آجانے کے کل کے واقعہ کے بعد حکام نے آج کئی مریضوں کو عمارت کی پہلی منزل پر منتقل کردیا۔مریضوں کی منتقلی کے بعد اسپتال کے سینی ٹیشن اسٹاف اورگریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)اسٹاف نے وارڈس کی صفائی کا کام انجام دیا۔ساتھ میں وارڈ کو جراثیم سے پاک بنانے کا اسپرے بھی کیاگیا۔اسپتال کے آرایم او محمد رفیع نے کہا کہ مریضوں کو کافی احتیاط کے ساتھ اسپتال کی پہلی منزل پر آج صبح منتقل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پانی کی نکاسی کا کام کرنے تک نچلی منزل کو بند کردیاگیا۔