Saturday, December 7, 2024
Homeٹرینڈنگعثمانیہ یونیورسٹی کا 6 سال بعد کانوکیشن

عثمانیہ یونیورسٹی کا 6 سال بعد کانوکیشن

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ہندوستان کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ عثمانیہ کا جلسہ تقسیم اسناد اس سال17 جون کو منعقد ہوگا۔ تقریبا 6 سال کے وقفے کے بعد یہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا جارہا ہے جس میں تقریبا 292 گولڈمیڈلز بہتر تعلیمی مظاہرہ کرنے والے میرٹ طلبہ کو دیے جائیں گے ۔ 2896پی ایچ ڈی کرنے والے بھی ڈگری کے مستحق قرار دیے گئے ہیں جن کے منجملہ 1800 طلبہ نے پہلے ہی ڈگریاں حاصل کر لی ہیں۔673 امیدواروں نے شخصی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری کانوکیشن میں حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رام چندرن نےکانوکیشن کے سلسلے میں تفصیلات سے میڈیا کے نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ800 امیدوار جنہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی تکمیل کر لی ہے ، توقع ہے کہ وہ کانوکیشن کے لئے درخواست داخل کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً گیارہ سو طلبہ بشمول پی ایچ ڈی کرنے والے اورگولڈ میڈلسٹ ہے کہ اس کانوکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ یہ کانوکیشن یونیورسٹی کیمپس کے ٹائیگر آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا۔

گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر ای ایس ایل نر سمہن اس تقریب میں شرکت کریں گے اور طلبہ کو گولڈ میڈل دینگے ۔انڈین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس چندر شیکھر بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وایس چانسلر نے کانوکیشن میں شرکت کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ویب سائٹ سے 12 تا14 جون اپنے داخلہ پاسس ڈاؤن لوڈ کرلیں اور ایگزامینیشن برانچ سے 15جون تک اپنے دعوت نامے حاصل کرلیں۔

شرکاءکو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ موبائل فون نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہر طالب علم کے ساتھ ایک ہی شخص کو آنے کی اجازت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آڈیٹوریم میں صرف1400 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے شرکاءکے والدین کے لیے آڈیٹوریم کے باہر وسیع انتظام بیٹھنے کے لئے کیا گیا ہے جہاں پر ڈیجیٹل اسکرینس لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹوریم میں ہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ واٹرپروف خیمے بھی آڈیٹوریم کے باہر لگائے جائیں گے جہاں پر طلبہ کے والدین بیٹھ سکتے ہیں۔