Wednesday, April 23, 2025
Homesliderعدالت میں گینگسٹر جتیندر گوگی پر فائرنگ کا ویڈیو وائرل

عدالت میں گینگسٹر جتیندر گوگی پر فائرنگ کا ویڈیو وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔جمعہ کی صبح عدالت کے احاطے میں گینگسٹر جتیندر گوگی پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائر ہورہاہے جبکہ ہندوستان بھر میں اس واقعہ کا چرچہ ہے  کیونکہ عدالت کے احاطہ میں گینگسٹر جتیندر گوگی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔

قبل ازیں  اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے  عہدیداروں نے کہا  کہ جیل میں بند گینگسٹر جتیندر گوگی کو جمعے کو یہاں ایک بھری  روہنی کمرہ عدالت کے اندر دو حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا جو پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔ اسپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق دونوں حملہ آور روہت اور موریش پہلے ہی کورٹ روم نمبر 207 کے اندر موجود تھے۔ یہ واقعہ دوپہر تقریبا 1.15 بجے اس وقت پیش آیا جب گوگی ایک کمرے میں داخل ہوا جس کے بعد  دونوں حملہ آوروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ سے انہیں موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

 ایک عینی شاہد کے مطابق ایک خاتون لاء انٹرن بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے  کہ کمرہ عدالت میں سماعت جاری تھی جب روہنی عدالت پر گولیاں چلائی گئیں۔ ڈی سی پی اسپیشل سیل منشی چندر، اسپیشل کمشنر سنجے سنگھ بھی واقعہ کے فورا بعد عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے۔ جوائنٹ سی پی ناردرن رینج ایس ایس یادو بھی موجود تھے۔ اس واقعہ کے بعد دہلی بار اسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وکلاء حفاظتی اصولوں پر نظر ثانی کی وجہ سے ہفتہ  25 ستمبر کو تمام ضلعی عدالتوں میں کام سے دور رہیں گے۔

 ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا ہے  کہ گوگی کے ساتھ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے انسداد انٹیلی جنس یونٹ کے ارکان بھی تھے۔ جب گوگی کمرہ عدالت میں داخل ہوا تو وکلاء کی وردی میں دو حملہ آوروں نے اپنے پستول نکالے اور گوگی پر فائرنگ کردی۔ فوری طور پر انسداد انٹیلی جنس ٹیم کے عہدیداروں نے جو کہ گوگی کے ساتھ تھے جوابی کارروائی کی اور دونوں حملہ آورموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں  جوائنٹ کمشنر آف پولیس (شمالی علاقہ) سے کہا گیا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریں اور رپورٹ پیش کریں۔

کچھ وکلاء نے دعویٰ کیا کہ روہنی وکیل راجیو اگنی ہوتری نے کہا عدالت میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ میں عدالت سے باہر نکل رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ میں نے فائرنگ کی آواز سنی اور بعد میں مزید گولیاں چلائی گئیں … یہ (فائرنگ کا واقعہ) روہنی میں چوتھی یا پانچویں بار ہوا ہے۔  پولیس کے مطابق جتیندر مان عرف گوگی  جس کے سر پر 6.5 لاکھ روپے کا انعام تھا ، اسے گزشتہ سال مارچ میں اسپیشل سیل کی ٹیم نے اپنے تین ساتھیوں سمیت گڑگاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ اسے کلدیپ نان عرف فجا ، کپل عرف گورو اور روہت عرف کوئی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل سیل گوگی ، فجا اور گورو کو گڑگاؤں میں ان کے ٹھکانے کا سراغ لگانے سے پہلے کافی وقت تک تلاش میں تھا۔