حیدرآباد ۔ عظیم پریم جی یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ پروگرام 2021 کے داخلے کا اعلان کردیا ہے اور درخواستیں ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور داخلہ کے ابتدائی عمل کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2020 ہے۔ کلاسز اگست 2021 سے شروع ہونگے۔ یہ یونیورسٹی میں پیش کئے جانے والے انڈرگریجویٹ پروگرامز ہیں – 3 سالہ بی ایس سی۔ فزکس ، بیالوجی یا ریاضی میں ڈگری اور بی اے۔ معاشیات ، انگریزی ، فلسفہ یا تاریخ میں ڈگری اور 4 سالہ بی ایس سی بی ایڈ شامل ہیں ۔عظیم پریم جی یونیورسٹی میں اسٹریمز فزکس ، بیالوجی یا ریاضی اور تعلیم کے نصاب میں مہارت کے ساتھ سائنس اور تعلیم میں دوہری ڈگری کانظم بھی موجود ہے ۔ طلباء اپنی کلیدی صلاحیتوں اور دیگر صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لئے ایک عام نصاب پر کام کریں گے تاکہ انھیں فعال اور خود سے حوصلہ افزائی کرنے والے طریقے سے سیکھنے میں مدد ملے۔
داخلہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2020 مقرر کی گئی ہے جبکہ وسط اپریل 2021 انٹرنس ٹسٹ ہوگا جبکہ تاریخ 10 جون سے وسط مئی 2021 کو انٹرویو کے عمل مکمل کئے جائیں گے ۔ فروری 2021 تا جون 2021 تک منتخب طلبہ کے نام خطوط ارسال کئے جائیں گے ۔کلاسز اگست 2021 سے شروع ہوں گے۔طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کا انتخاب انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا جس کے بعد شارٹ لسٹ طلبہ کے لئے شخصی انٹرویو کےلئے طلب کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی داخلے کے لئے SAT اور KYPY اسکور پربھی غورکیا جائے گا۔
بنگلور کے مضافات سرجاپور-ایٹیبل روڈ پر یونیورسٹی کے مستقل رہائشی کیمپس میں نئے کیمپسس جو تیار ہوئے ہیں ان میں کلاسوں کا آغاز ہوگا۔ 80 ایکڑ پر پھیلے ہوئے یہ کیمپس شاندار سہولیات فراہم کررہے ہیں ، جو 3800 طلبہ اور 700 اساتذہ کے علاوہ انتظامیہ کے عملے کےلئے عصری سہولیات سے لیس ہیں ۔ اس میں ہاسٹل میں قیام کرنے والے افراد ، فیکلٹی اور عملے کے لئے رہائشی سہولیات ، مہمانوں کے قیام ، لائبریری ، آڈیٹوریم ، امیفی تھیٹر اور بیرونی اور انڈور کھیلوں کے ساتھ دیگر کئی سہولیات موجود ہیں ۔مزید تفصیلات ای میل: [email protected] کے علاوہ ویب سائٹ www.azimpremjiuniversity.edu.in/ug ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔