نئی دہلی: ہندوستان نے اتوار کے روز،عمان کے سلطان قابوس بن سید السید کی وفات پر ریاستی سوگ کا اعلان کیا،جو تقریباً پانچ دہائیوں تک عرب ملک پر حکمرانی کے بعد 79سال کی عمر میں 10جنوری 2020کو انتقال کر گئے۔وزارت داخلہ امور نے ایک پیغام میں کہا،جس میں تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور تمام مرکزی خطوں کے منتظمین کے ساتھ مشترکہ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
عمان کے سلطان قابوس بن سعید السید کا 10جنوری کو انتقال ہو گیا۔مر حوم کے معززین کے احترام کے طور پر حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ 13جنوری کو ملک بھر میں ایک دن کا سوگ منایا جائے گا“۔13جنوری بروز پیر کو ہندوستان میں قومی پرچم نصف لہرایا جائے گا۔اور سرکاری طور پر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔
ادھر عمان کا قومی پرچم بھی چالیس دن تک سر نگوں رہے گا۔عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سلطان بن قابوس کی تعلیم و تربیت ہندوستان میں ہی ہو ئی تھی۔
اطلاع کے مطابق،سلطان قابوس نے مہر بند لفافے میں اپنا وصیت نامہ چھورا ہے۔خلیجی ممالک کے خطے میں لمبے عرصے تک حکمرانی کا ریکارڈ رکھنے والے قابوس کچھ عرصے سے علیل تھے۔انہوں نے اپنے والد سے بغاوت کرتے ہوئے 1970سے عمان میں حکومتی امور کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔
عمان کو جدید طرز پر ترقی سے ہم آہنگ کرنے میں سلطان قابوس کا اہم کردار رہا ہے۔ہمسایہ عرب ممالک،مسلم دنیا اور اسرائیل کے ساتھ بھی قابوس نے دوستانہ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں سے سلطان قابوس کے تعلقات کافی بہتر رہے ہیں۔ایران جوہری معاہدہ کرنے میں سلطان قابوس کے رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔