Wednesday, April 23, 2025
Homesliderعمران ملک  تیز گیند کے معاملے میں شعیب اختر کا ریکارڈ توڑیں...

عمران ملک  تیز گیند کے معاملے میں شعیب اختر کا ریکارڈ توڑیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی  دہلی۔ ہندوستانی کرکٹر پرویز رسول نے عمران ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا فاسٹ بولر سابق پاکستانی اسپیڈسٹر شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  ۔سن رائزرس حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران نے آئی پی ایل 2022 کی تیز ترین گیند کی جب انہوں نے 5 مئی کو بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔

پرویز رسول نے کہا کہ عمران تمام فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم میں تیزی سے شامل ہونے کے مستحق ہیں۔عمران جس طرح سے آئی پی ایل میں بولنگ کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت جلد شعیب اختر کا تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ عمران ایک حیرت انگیز صلاحیت کا نام  ہے، وہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے بڑی علامت ہے کہ اس قسم کےباصلاحیت  فاسٹ بولر آ رہے ہیں اوربہتر مظاہرہ کررہے ہیں ۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں، عمران ملک  کا شمار شاندار ستاروں میں ہوتا ہے، جس نے اپنی تیز رفتاری سے تیز ترین گیندیں کیں اور تمام حلقوں سے تعریفیں حاصل کی ہیں ۔17 مئی کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں عمران نے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا، آئی پی ایل سیزن میں 20 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بولر بن گئے اور اس دوڑ میں انہوں نے ہندوستان کے نمبر ایک بولر  جسپریت بمراہ کا 2017 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پرویز  رسول جو آئی پی ایل کے لیے کھیلنے والے جموں و کشمیر کے پہلے کرکٹر بننے کا اعزاز رکھتے  ہیں  انہوں  نے عمران کی تعریف کی اور کہا کہ عمران ملک نے اپنی تیز رفتار گیندوں کی طرح تیزی سے اپنا لوہا بھی منوایا ہے ۔میرے خیال میں اس نے انڈر 17 یا انڈر 19 میں جونیئر کرکٹ کے بہت کم کھیلی ہے ۔ اس کے بعد اس نے رانجی کھیلی۔ اس کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ہر کوئی اس کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ آئی پی ایل میں وہ اچھا مظاہرہ کررہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل ہے ۔