ممبئی۔ عیدالاضحی کے تعلق سے مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے ایک بار پھر کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے اور گزشتہ سال کیسے حالات پیدا ہوگئے ،ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مسلمان قربانی کے لئے کافی پریشان ہیں۔روزانہ مختلف تنظیموں اور اداروں کے وفد وزراءاور سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ حکومت اس تعلق سے باقاعدہ اقدام کرے ۔ویسے یقین دہانیوں کاسلسلہ جاری ہے لیکن حتمی فیصلہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے ہی کریں گے ۔
گزشتہ سال بھی کوویڈ19 کی سنگین صورت حال کے دوران بھی اسی طرح کے حالات پیدا ہوگئے تھے لیکن حکومت نے غیر واضح سرکاری اعلان جاری کردیا تھا ۔دیونار مذبح کی بکرا منڈی بند کیے جانے اورسخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔اس کے نتیجے میں ممبئی، تھانے، بھیونڈی،میراروڈ ،وسئی،ویراراور دیگر نواحی علاقوں میں جگہ جگہ راجستھان، مدھیہ پردیش،مہاراشٹر،گجرات وغیرہ کے تاجر بکرے اور بھیڑ لیکران علاقوں میں پہنچے اور بکروں کی فروخت بھی ہوئیلیکن ان چھوٹے چھوٹے بازار اور منڈیوں کی معلومات شہر کے ایک نوجوان عاصم شیخ یوٹیوب چینل سے ملی۔امسال بھی عاصم شیخ شہر ہی نہیں بلکہ دوسرے علاقوں اور ریاستوں میں دستیاب بہترین نسل کے بکروں اور بھیڑوںکی تفصیل پیش کررہے ہیں تاکہ عید قرباں کے موقع پر عام لوگوں کو ان علاقے میں مناسب اور واجبی قیمت پر مویشی مل جائیں۔
عاصم شیخ ایک سال قبل تک ایک ملٹی نیشنل ٹوراینڈ ٹریول کمپنی میں اہم عہدہ پر فائز تھے لیکن کوویڈ19 کی وبا نے سیاحت صنعت کوبری طرح سے متاثر کیا۔عاصم شیخ طلباءکی حوصلہ افزائی کے لیے لیکچر بھی دیتے ہیں اور سیاحتی پیشہ سے وابستہ ہونے کی وجہ سے کئی ممالک کا دورہ بھی کیاہے لیکن حالات نے ایک نئے شوق میں مبتلا کردیا ہے اور وہ کامیاب بھی ہوگئے ہیں ۔
عاصم شیخ یوٹیوب چینل پرچند سال پہلے بکروں کے بارے میں شوقیہ ویڈیو بناکر پوسٹ کردیتے تھے لیکن پچھلے سال سے انہوں نے ملک بھر میں مختلف مقامات کادورہ شروع کیا اور روزانہ نئے نئے علاقوں ، شہروں اورریاستوں کے بکروں کی معلومات اپنے یوٹیوب چینل میں پیش کرنا شروع کردیا۔گزشتہ سال عیدالاضحی کے موقع پر صارفین اور تاجروں کواس کازبردست فائدہ پہنچا۔اس کااعتراف ہر کسی نے کیا ہے کہ عاصم شیخ کے یوٹیوب چینل سے بکروں کی معلومات بکرے کی خرید وفروخت میں کافی مدد ملی ہے ،امسال بھی عاصم شیخ بڑی محنت ولگن سے ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں بکروں کی خریدوفروخت کے مراکز کی تفصیل،بکروں کی نسل واقسام اور داموں کے بارے میں معلومات شائع کررہے ہیں تاکہ عام لوگ اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے چینل نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے اور کئی لاکھ صارفین بن چکے ہیں۔کیونکہ بکروں کی اعلیٰ اوربہترین معلومات مہیا کرتی جاتی ہے