Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںغیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے ہوئے پٹاخوں کے کریکرز میں دھماکہ

غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے ہوئے پٹاخوں کے کریکرز میں دھماکہ

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ: جالندھر میں ایک بڑا سانحہ ٹل گیا،جب رہائشی علاقے میں خالی پلاٹ میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے ہوئے پٹاخوں کی ایک کریکرز میں آگ لگ گئی،جس سے قریب کے مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔اتوار کے روز ہونے والے اس دھماکے میں کم سے کم 15مکانات کو نقسان پہنچا،اور حادثہ کے مقام پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس کے مطابق،ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے۔مذکورہ واقعہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گرداس پور ضلع کے ایک گنجان آبادی والے رہائشی علاقے میں غیر مجاز پتاخے بنانے والے یونٹ میں آگ لگنے کے بعد دھماکے میں 21افراد ہلاک اور 26زخمی ہو گئے تھے۔