ممبئی۔ فرحان اخترشیبانی مارچ 2022 میں شادی کریں گے۔فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں۔ شردھا کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد شیبانی ڈانڈیکر نے فرحان اختر کی زندگی میں قدم رکھا اور دونوں اب بھی ساتھ ہیں۔ ان کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے آ رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ایک دوسرے کاساتھ کافی پسند ہے۔
بالی خبری کو موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فرحان اختر مارچ 2022 میں اپنی ساتھی شیبانی سے شادی کر سکتے ہیں۔ایک ذریعہ نے بالی ووڈ لائف پارٹنر منیشا مونڈل کو بتایافرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر مارچ 2022 میں شادی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ دونوں ممبئی میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ کووڈ کی وجہ سے صرف منتخب لوگ ہی ان کی شادی میں شرکت کریں گے۔بالی ووڈ انڈسٹری سے جڑے ستارے مسلسل کورونا سے متاثر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں کی شادی میں صرف افراد خاندان اور کچھ خاص دوست ہی شامل ہوں گے۔
ذرائع نے مزید کہافرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے شادی کے لیے ایک 5 اسٹار ہوٹل بھی بک کروایا ہے۔ یہ بالی ووڈ اسٹار جوڑا شادی کے موقع پر سبیاساچی کی خصوصی کلیکشن پہن سکتا ہے۔شیبانی ڈانڈیکر نے کچھ عرصہ قبل فرحان اختر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت سے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم ایک ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں۔ گھر میں اکٹھے کام کرنے کے بعد ہم دونوں اپنے اپنے کام پر چلے جاتے ہیں۔ہم دونوں کو ایک جیسی چیزیں پسند ہیں جس کی وجہ سے ہم بغیر بوریت کے طویل وقت اکٹھے گزارتے ہیں۔