نئی دہلی ۔ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کے درمیان قومی دارالحکومت کے تمام پرائمری اسکولوں کو ہوا کے معیار میں بہتری آنے تک ہفتہ سے بند کر دیا جائے گا۔ چیف منسٹر اروند کیجریوال نے جمعہ کو اسکولس کو دی جانے والی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے یہ اعلان یہاں اپنے پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ کلاس 5 سے اوپر کی تمام کلاسوں کی بیرونی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔تاہم انہوں نے آلودگی کو روکنے میں مدد کے لیے مرکز کے قائدانہ کردار کی کوشش کی جسے انہوں نے پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ قرار دیا۔
مرکزی حکومت اب پیچھے نہیں رہ سکتی۔ مرکز کو اس کی قیادت کرنی ہوگی۔ راجستھان کے بھیونڈی سے لے کر بہار کے بیتیہ اور موتیہاری تک ہوا کے معیار کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ یہ پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے ہمیں یہ سخت اقدامات کرنا ہو گا۔ مل بیٹھیں اور حل تلاش کرنے کے لیے بات کریں، کیجریوال نے کہا۔دریں اثنا، نوئیڈا کے اسکولوں نے بھی بگڑتے ہوا کے معیار کی وجہ سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلع کلکٹر کے حکم کے مطابق تمام اسکولوں کی پہلی سے آٹھویں جماعتیں 8 نومبر تک آن لائن طرز میں کام کریں گی۔جہاں تک ممکن ہو، کلاس 9 سے 12 تک بھی آن لائن طرزمیں کام کرنا چاہئے اور اگلے حکم تک بیرونی سرگرمیاں تمام اسکولوں میں ممنوع ہے-یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم کہ فضائی آلودگی دہلی کا ایک سنگین اور طویل عرصہ سے چل رہا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے دہلی حکومت کبھی ڈیزل کی گاڑیوں پر پابندی لگاتی ہے توکبھی کچھ اور حکم نامے جاری کرتی ہے جبکہ دیوالی کے بعد سے دہلی کا فضائی معیار کافی خراب ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔