Monday, December 2, 2024
Homesliderفلائی اوور کا بڑا حصہ منہدم ، دوکاریں  نیچے گرگئیں

فلائی اوور کا بڑا حصہ منہدم ، دوکاریں  نیچے گرگئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہماچل پردیش کے سولن میں ایک فلائی اوور کا ایک اہم حصہ گر گیا او ر واقعہ کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائر ل ہورہا ہے ۔ شدید  بارش اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں ریاست کے چاروں طرف زمین کے تودے پھلسنے  کے کئی ایک واقعات رونما ہوئے ہیں ۔مقامی رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ فلائی اوور منہدم ہونے  سے دو کاریں فلائی اوور سے نیچے گرگئیں جبکہ لاری اور دوسری گاڑیاں آہستہ سے پیچھے ہٹ رہی ہیں ۔ کالکا-شملہ قومی شاہراہ-5 پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اور فلائی اوور جو چار لین والی ٹنل کو جوڑتا ہے یہاں اکثر زیادہ ٹریفک  ہوتاہے۔ فی الحال ٹنل ٹریفک کے لیے نہیں کھلا گیا  ہے۔

چیف منسٹر  جئے رام ٹھاکر نے کہا ہماچل میں کل رات سے زبردست بارش ہو رہی ہے۔ نقصانات کی اطلاع دینے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ کولو اور منڈی کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ چیف منسٹر  جئے رام ٹھاکر نے مزید کہا کہ  اس سے قبل،ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں جمعرات کو بادل پھٹنے سے دس دکانیں اور تین گاڑیاں بہہ گئیں، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ محکمہ نے بتایا کہ صبح 7.30 بجے کے قریب اینی تحصیل کے دیوتھی گرام پنچایت میں بادل پھٹنے  شدید بارش ہوئی ہے  لیکن اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دیوتھی میں ایک پرانا بس اسٹینڈ اور پنچایت کی عمارت بھی گر جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔محکمہ نے بتایا کہ ریونیو محکمہ کے اہلکار صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثناء منڈی ضلع میں صبح مٹی کے تودے گرنے کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔منڈی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر( ڈی ای او سی ) نے کہا کہ یہ واقعہ پانڈوہ کے قریب 7 میل پر پیش آیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہ 21 کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک کو کٹولا کے راستے موڑ دیا گیا ہے۔