چینائی۔ ہدایت کار لوکیش کناکراج کی ایکشن انٹرٹینر وکرم جس میں اداکار کمل ہاسن، وجے سیتھوپتی اور فہد فاصل نے شاندار اداکاری کی ہے اس فلم نے اب تمل ناڈو میں باکس آفس کے تمام موجودہ ریکارڈزکو توڑ دیا ہے، جس نے صرف 17 دنوں میں 155 کروڑ روپے کی کمائی کی۔تجربہ کار تفریحی صنعت کے ٹریکر سریدھر پلئی نے ٹویٹ کیا، اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ وکرم نے تامل ناڈو میں باکس آفس کے تمام موجودہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں کیونکہ اس نے 17 دنوں میں 155 کروڑ روپے (شیئر تقریباً 80 کروڑروپے) کی کمائی کی اور پانچ سالہ قدیم باہوبلی 2 (152 کروڑ روپے) کا ریکارڈ توڑدیا ہے !
یہ فلم جو باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے، توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ہفتے کے آخر میں ریاست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑ دے گی۔توقع کے مطابق فلم نے اب تمل ناڈو میں باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔گزشتہ ہفتے فلم کے یونٹ نے ایک بہت بڑی کامیابی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ادھیانیدھی اسٹالن، جن کی ریڈ جائنٹ موویز کے پاس تمل ناڈو کے لیے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ہیں انہوں نے انکشاف کیا تھا ہمیں معلوم تھا کہ فلم ہٹ ہو جائے گی لیکن ہمیں نہیں معلوم تھا فلم اتنی بڑی ہٹ ہو جائے گی۔ہم تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور صرف شیئر ہی 75کروڑ روپے ہے۔اب تک کسی تامل فلم نے اتنی کمائی نہیں کی۔فلم اب بھی مضبوط چل رہی ہے۔جہاں تک میں جانتا ہوں، اس فلم کے ٹکٹ مزید پانچ سے چھ ہفتوں کےلئے فروحت ہوچکے ہیں ۔
اے پی انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے وادھوا، جو فلم کے بین الاقوامی ڈسٹری بیوشن پارٹنر ہیں انہوں نے بھی کہا مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو گی کہ پیر تک وکرم کی بیرون ملک کلیکشن 100 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ہفتے کے آخر میں فلم کا مجموعی باکس آفس کمائی 350 کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید تھی جو پوری ہوئی ۔ تمل ناڈو میں فلم نے پہلے ہی 152 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، اب مجموعی طور پر 375 کروڑ روپے تک جانے کی امید ہے۔