Tuesday, April 22, 2025
Homesliderفنچ کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی منصوبہ نہیں

فنچ کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی منصوبہ نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ محدود اوورز کے کپتان ایرون فنچ ایک قائد  ہیں اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کسی متبادل کو تلاش کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سال فنچ کی ناقص کارکردگی  کے بعد تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین یہ ہے کہ لاہور میں پاکستان کے خلاف تین ونڈے میچوں کی سیریز میں جس میں آسٹریلیا  کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس میں بھی فنچ  کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن تھا جبکہ واحدٹی 20 میں نصف سنچری اسکور کرکے برصغیر کے دورے کو ایک مثبت انداز پر ختم کیا۔

 بیلی نے کہا کہ فنچ کو فارم تلاش کرنے کے لیے اکتوبر۔نومبر میں ہونے والے  ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب کے درمیان کافی وقت ہے۔ انہوں نے کہا وہ جو قیادت فراہم کرتا ہے، جس طرح سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور ونڈے ٹیم تیار کر رہی ہے، ہم جس طرح سے کھیلنا چاہتے ہیں ۔ وہ T20 ورلڈ کپ سے پہلے تبدیل ہونے والے نہیں ہے ۔ فنچ کی قیادت میں آسٹریلیا نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی جیتی اور فائنل میں اس نے  پڑوسی ملک  نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ بیلی نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 مقابلے  میں فنچ کی فارم میں واپسی کوئی حیران کن بات نہیں تھی۔

 فنچ کے 55  رنز کی بدولت  آسٹریلیا نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میں شکست دی ۔ فنچ کی یہ ٹیم  کے لیے 17 اننگز میں ان کی پہلی نصف سنچری رہی  ۔ آسٹریلیا کے ٹی20 ورلڈ کپ خطاب کے دفاع سے قبل 35 سالہ کھلاڑی پر دباؤ کم کر دیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فنچ کی نصف سنچری بنانے پر انہیں راحت ملی، بیلی نے کہاآرام نہیں ہوا – ہمیشہ جان لیں کہ یہ فنچ ہیں جو کبھی بھی مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اب سے لے کر اس ٹی 20 ورلڈ کپ اور و ڈے ورلڈ کپ کی تیاری تک اتنی کرکٹ ہے کہ اسے ایک بہترین موقع ملا ہے ۔تکنیکی چیزیں جن پر وہ کام کرنا چاہتا ہے، جو بہت اچھا ہے۔