Thursday, April 24, 2025
Homeاسپورٹسفوربس کی فہرست میں شامل سندھو واحد ہندوستانی

فوربس کی فہرست میں شامل سندھو واحد ہندوستانی

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو فوربس میں شامل سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑیوں میں شامل واحد ہندوستانی ہیں جبکہ اس فہرست میں پہلا مقام سرینا ولیمس کا ہے۔ 5.5 ملین ڈالرس کی جملہ آمدنی کے ذریعہ سندھو 2019ءمیں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 13 ویں مقام پر فائز ہیں۔

 سندھو ہندوستان کی سب سے زیادہ مارکیٹ میں مقبول ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2018ءمیں وی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلس کا خطاب حاصل کیا تھا۔ اس فہرست میں دنیا کی 15 سرفہرست خاتون کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سرینا ولیمس 29.2 ملین امریکی ڈالرس کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ دوسرے مقام پر جاپان کی نومی اوساکا موجود ہیں جنہوں نے 2018ءیو ایس اوپن خطاب حاصل کیا جن کی آمدنی 24.3 ملین امریکی ڈالرس ہے۔ فوربس کی جانب سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی آمدنی میں انعامی رقم، تنخواہیں، بونس، اور تشہیری ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شامل کیا گیا ہے جوکہ جون 2018ءتا 2019ءکے درمیان حاصل کی گئی ہیں۔