Tuesday, June 10, 2025
Homesliderفٹبالر کے گھر سے قیمتی اشیا کا سرقہ کرنے والا باورچی گرفتار

فٹبالر کے گھر سے قیمتی اشیا کا سرقہ کرنے والا باورچی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: کہتے ہیں کہ مجرم چاہے کتنا بھی شاتر کیوں نہ ہو کچھ نہ کچھ سراغ چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے اس تک رسائی آسان ہوجاتی ہے اور ایسا ہی ایک ایشیائی باورچی کے ساتھ ہوا جس نے اپنے مالک فٹبالر کے گھر قیمتی اشیا کی چوری کی ۔باورچی نے امارات کے قومی فٹبال کھلاڑی کے گھر سے دو گھڑیاں اور ایک کڑا چوری کیا  جس کے بعد مسروقہ اشیا کی قیمت کا تخمینہ 7 لاکھ درہم لگایا گیا۔ ابتدا میں ملزم  باورچی نے الزام قبول کرنے سے انکار کیالیکن بعد ازاں  جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے گھر میں موجود چھوٹی سی تجوری چوری کی تھی جس میں قیمتی اشیا محفوظ تھیں۔باورچی نے  تجوری  کھولنے کی کوشش کی لیکن جب اسے اس کوشش میں کامیابی نہیں ملی تو اس نے اس تجوری کو کچرے دان میں ڈال دیا۔

باورچی کے اس جرم پر مقامی عدالت نےملزم کو 6 ماہ کی قید کی سزا سنانے کے علاوہ 6.5  لاکھ درہم کا جرمانہ اور ملک سے بیدخل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فٹبال کھلاڑی نے  سرقہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے  کہا کہ اچانک اس کی کئی قیمتی اشیا غائب ہوگئیں۔ دوگھڑیاں جو کافی قیمتی تھیں ان میں ایک گھڑی کی قیمت 4.20  لاکھ درہم کی تھی ۔ اس کے علاوہ ایک کڑا بھی غائب ہے جو کپڑوں کی الماری میں چھوٹی تجوری میں رکھا ہوا تھا۔

کھلاڑی نے چوری کا شبہ باورچی  پر ظاہر کیاکیونکہ   بیڈروم میں باروچی  کے علاوہ  کسی کو داخل ہونے  کی اجازت نہیں تھی۔ کھلاڑی کے بموجب  اس نے اپنےباورچی سے کہاکہ اگر وہ تجوری اور اس میں موجود سامان واپس کردے تواس کے خلاف شکایت  درج نہیں کی جائے گی ۔اس سہولت کے بعد  باورچی نے  مہلت مانگی لیکن  تجوری واپس کی اور نہ ہی سامان کا کوئی سراغ  بتا رہا تھا ۔ کوشش کے بعد بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہورہا تھا لیکن  بعد میں پتہ چلا کہ ملزم کے فنگر پرنٹ اور تجوری کی جگہ سے حاصل کیے جانے والے ریکارڈ  میں یکسانیت تھی ۔ان ثبوتوں کے بعد اس نے اقبال جرم کرنے کے علاوہ اشیا کا پتہ بھی بتادیا۔