Tuesday, October 8, 2024
Homesliderفیس بک کا نیا نام میٹا لیکن سوشل نیٹ ورکنگ میں کوئی...

فیس بک کا نیا نام میٹا لیکن سوشل نیٹ ورکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سوشل نیٹ ورکنگ کے شعبے میں عوام کی سب سے پسندیدہ اور معروف عالمی کمپنی فیس بک کو اب میٹا پلیٹ فارم کے نام سے جانا جائے گا۔ کمپنی کا لوگو بھی بدل گیا ہے اور اس کے لوگو کے ساتھ انگریزی کے حرف ایف کی جگہ انفینٹی (لا محدود) کی مظہر، علامت اور اس کے آگے میٹا لکھا ہوا ہے ۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے گزشتہ رات یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کمپنی جو کچھ کررہی ہے اس کے لیے فیس بک کا نام چھوٹا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی آج نہ صرف اسکرین پرکسی چیزکو دیکھنے کی سہولت ہی نہیں فراہم کر رہی ہے بلکہ ایک ایسا ورچول ماحول بھی فراہم کر رہی ہے جس میں آپ چیزوں کی گہرائی میں جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہ درحقیقت آج یہ ایک باہم جڑی ہوئی، بے سرحد ورچول دنیا ہے جہاں لوگ فونز اور دیگرآلات کے ساتھ مل سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں اورکھیل سکتے ہیں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ یہ نام اس کی کاوشوں کا بہتر انداز میں احاطہ کرے گا کیونکہ اب وہ سوشل میڈیا کے علاوہ ورچوئل ریئلٹی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے۔یہ تبدیلی انفرادی پلیٹ فارمز یعنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام اور ایپ واٹس ایپ پر لاگو نہیں ہوگی اور اس کا اطلاق صرف اس کمپنی کے لیے ہوگا جو ان تمام پلیٹ فارمز کی مالک ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پرکیا گیا ہے جب فیس بک کے بارے میں متعددمنفی پریشان کن معلومات گردش کررہی ہیں جو اس کے سابق عہدیداروں کی جانب سے لیک دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔فرانسز ہاگن نے کمپنی پرمنافع کو تحفظ پر ترجیح دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی  اہم ہے کہ  2015 میں گوگل نے بھی اپنی کمپنی کا ڈھانچہ تبدیل کرتے ہوئے اس کا نام ایلفابیٹ رکھا تھا لیکن یہ نام عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کرپایا، اب دیکھنا ہے کہ فیس بک کا نام میٹا کو عوام کتنا پسند کرتی ہے ۔