زیورخ ۔ فٹ بال کی سب سے بڑی تنظیم فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ اور مداخلت کی وجہ سے فوری طور پرمعطل کر دیا ہے، جس سے ہندوستان میں فیفا انڈر17 ویمنز ورلڈکپ کے انعقاد کو خطرے میں پڑ گیا ہے جوکہ یہ ایونٹ اکتوبر میں منعقد شدنی تھا ۔فیفا کی جانب سے عائد پابندی ہٹائے جانے تک اے آئی ایف ایف کوئی بھی بین الاقوامی کھیل نہیں کھیل سکے گا۔
فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو فوری طور پرمعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر سخت کارروائی کی جاتی ہے ۔ فیفا نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب آل انڈیا فٹبال فیڈریشن ایگزیکٹوکمیٹی کے اختیارات کو منسوخ کرنے اور انڈیا فٹبال فیڈریشن انتظامیہ کو انڈیا فٹبال فیڈریشن کے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے منتظمین کی ایک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا گیا تو یہ معطلی ہٹا دی جائے گی۔
معطلی کا مطلب یہ ہے کہ فیفا انڈر17 ویمنز ورلڈ کپ 2022، جو 11-30 اکتوبر 2022 کو ہندوستان میں ہونے والا ہے، فی الحال منصوبہ بندی کے مطابق ہندوستان میں منعقد نہیں کیا جا سکتا۔فیفا ٹورنمنٹ کے حوالے سے اگلے اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے اوراگر ضروری ہوا تو اس معاملے کو کونسل کے بیوروکو بھیجے گا۔ فیفا ہندوستان میں نوجوانوں کے امور اورکھیل کی وزارت کے ساتھ مسلسل تعمیری رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس معاملے کا مثبت نتیجہ اب بھی نکل سکتا ہے۔دوسری جانب ہندوستان میں ارباب مجاز سے امید کی جارہی کہ وہ فیفا کی جانب سے عائد پابندی کو ہٹانے کےلئے فوری اور مثبت کام کرے گا ۔