Thursday, April 24, 2025
Homesliderفینانسرس کی ہراسانی ،قرض دار نے خود کو  گولی مارلی

فینانسرس کی ہراسانی ،قرض دار نے خود کو  گولی مارلی

- Advertisement -
- Advertisement -

میرٹھ (اتر پردیش)۔ میرٹھ میں ایس ایس پی آفس کے قریب ایک تاجر، 60 سالہ یوگیندر چودھری نے اپنی کار کے اندر سر میں گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا ہے جوکہ فینانسروں کی ہراسانی سے تنگ آگیا تھا ۔ اس کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد خودکشی نوٹ چھوڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی نے قبل انہوں نے ایک کار میں، ایک گھر میں، اور دیگر اپنے ای میل اور واٹس ایپ پر  خودکشی کے نوٹ چھوڑے ہیں لیکن ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج رائے نے کہا کہ جائے وقوعہ سے یا کہیں سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔

اس واقعہ کے بعد  چھ لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 306 (خودکشی کا دباؤ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یوگیندر کے بھائی دیپک نے کہا کہ ان کا بھائی ذہنی دباؤ کا شکار تھا کیونکہ وہ مالی نقصانات کا سامنا کر رہا تھا اور قرض چڑھ چکا تھا۔ انہوں نے کہا وبائی بیماری کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے کیونکہ اس نے خاندان کو چلانے اور اپنی بیٹی کی فیس ادا کرنے کے لیے اونچی شرح سود پر قرض لیا، جو سی اے  کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ساہوکار وقت پر سود ادا کرنے کے باوجود یوگیندر کو ہراساں کر رہے تھے۔ دیپک نے کہا انہوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اصل رقم   وقت پر ادائیگی نہیں کی گئی تو وہ اس کی بیٹی کو اغوا کر لیں گے۔ وہ میرے بھائی پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنا گھر فینانسرز کے حوالے کر دے۔ وہ اس ہراسانی کو برداشت نہ کر سکے اور خود کو ہی  ختم کر لیا ہے ۔ دوسری جانب  پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات  کی جا رہی ہیں۔