بیروت: لبنان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جمعرات 30 جولائی سے دو ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے تمام احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معاشرے میں نظم و ضبط کی کمی اور بے پروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انتباہ کیا کہ اب وبا خطرناک موڑ پر ہے۔
یاد رہے کہ لبنان میں پیر کو کورونا کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کوفروری کے بعد سب سے زیادہ 175 معاملات سامنے آئے تھے۔لبنانی وزیراعظم حسن کی سربراہی میں کووڈ 19 وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر صحت حماد حسن نے کہا کہ یہ تعداد بہت بڑی ہے اورسنگینی کی طرف اشارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے اندر وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اور اشارہ تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ ایک متاثرہ شخص سے اب تین افراد میں انفیکشن پھیل رہا ہے۔انہں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن 30 جولائی سے 3 اگست اور 6 سے 10 اگست تک ہے جس میں عیدالاضحیٰ کے ایام شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دواخانوں پردباؤ کو کم کرنا ہے۔