Tuesday, December 3, 2024
Homesliderماہی گیروں کی گرفتاری کے خلا ف تمل ناڈو میں احتجاج کا...

ماہی گیروں کی گرفتاری کے خلا ف تمل ناڈو میں احتجاج کا منصوبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے چھ ماہی گیروں کی گرفتاری کے خلاف تمل ناڈو کے رامناتھ پورم علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ماہی گیروں کو 20 جولائی کو سری لنکا کے پانیوں میں بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل ) عبور کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔اس واقعہ  نے تمل ناڈو کے کئی حصوں میں احتجاج کو جنم دیا ہے ۔

کے سنتھیل ناتھن، صدر ماہی گیر اسوسی ایشن آف رامناتھ پورم نے آئی اے این ایس کو بتایا ماہی گیر اب آئی ایم بی ایل کو عبور کرنے پر گرفتاری کے خوف سے سمندر میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔ ہمارے چھ ساتھی ماہی گیر 20 جولائی سے جیل میں ہیں اور ان کی مشینی کشتی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ ہم حکومت ہند سے اس ناانصافی کے خلاف سختی سے مطالبہ کرتے ہیں اور قید ساتھیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس سری لنکا کی جیلوں میں بند اپنے بھائیوں کی درخواست کو اجاگر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ماہی گیری کی تقریباً 92 مہنگی کشتیاں اس وقت سری لنکا کی بحریہ کی تحویل میں ہیں جس کی وجہ سے رامناتھ پورم، دھنوشکوڈی، ناگاپٹنم اور دیگر ماہی گیری بستیوں میں رہنے والے ماہی گیروں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک مکتوب  لکھا ہے جس میں ان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور سری لنکا کے حکام کے ذریعہ ضبط کیے گئے تمام ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے ہونے والی اس طرح کی کارروائی نے نہ صرف ماہی گیروں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے بلکہ دیگر سینکڑوں ماہی گیروں کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے ۔