Thursday, December 12, 2024
Homesliderمتنازعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر فیصل صدیقی کا اکاؤنٹ معطل

متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر فیصل صدیقی کا اکاؤنٹ معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ٹک ٹاک اسٹار فیضل صدیقی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ تیزاب گردی کی تشہیر کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے۔فیضل کی مذکورہ ویڈیو کے گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک اور یوٹیوب صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں تھی ۔

 فیضل کی  تیزاب کے  حملے کی حمایت کرتی ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور اکاؤنٹ معطل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ملک  میں تہلکہ مچانے والی فیضل کی ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ لپسنگ اور ناکام عاشق کی اداکاری کرتے ہوئے جنونی مکالمے بولتے نظر آرہے ہیں۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں فیضل  اپنی گرل فرینڈ پر غصے کا اظہار کررہے ہیں جو انہیں کسی اور شخص کے لیے چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ویڈیو کے کسی حصے میں کوئی متنازعہ حرکت نہیں لیکن مکالمہ ختم ہوتے ہی وہ ایک گلاس کا محلول لڑکی کی طرف اچھالتے ہیں جس کے بعد لڑکی کے چہرے پر جلنے کے نشان دکھائی دیتے ہیں۔

فیضل صدیقی کی اس ویڈیو پر یہ تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے اپنی اس ویڈیو کے ذریعے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے گھناؤنے جرم کی تشہیر کی ہے۔ہندوستان  کی نیشنل کمیشن فار ویمن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار کا اکاؤنٹ معطل کرنے اور ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے ان کی شکایت کو سنجیدگی سے لیا اور فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا۔