Thursday, April 24, 2025
Homesliderمحمد سراج کے بعد حیدرآبادی آل راؤنڈر محمد آفریدی پر نظریں

محمد سراج کے بعد حیدرآبادی آل راؤنڈر محمد آفریدی پر نظریں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لئے میگا نیلامی بنگلورو میں  جو ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہوگی اس میں حیدرآباد کے 15 کرکٹرز کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔محمد سراج 2017 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے انڈین پریمیئر لیگ میں حیدرآباد کے واحد کرکٹر ہیں جو ایکشن میں نظر آتے ہیں ۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے فاسٹ بولر کو نئے سیزن کے لیے 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا۔اس کے بعد اب  حیدرآباد سے ابھرنے والے آل راؤنڈر محمد آفریدی پر بھی سب کی نظریں ہوں گی  جو اس وقت حیدرآباد کی سرزمین سے ابھرنے والا آل راؤنڈر ہے جس کا نام بی سی سی آئی کی فہرست میں شامل ہے ۔ ایک اورحیدرآبادی امباتی رائیڈو جو آندھرا کے لیے کھیلتے ہیں، ممبئی انڈینس اور چینائی سوپر کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں اور اب وہ نیلامی کے پول میں واپس آگئے ہیں۔

جی ہنوما وہاری جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کی اور ایک سال دہلی کیپٹلس کے ساتھ گزارا، وہ ٹسٹ کرکٹ کے ماہر ہونے کے بعد گزشتہ چند سالوں میں آئی پی ایل کی ٹیم تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ وہاری جو آندھرا کی کپتانی کے بعد ڈومیسٹک سیزن کے لیے حیدرآباد واپس آئے تھے، انہوں نے اپنی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی۔

اس کے بعد حیدرآباد کے موجودہ کپتان اور ذہین  بائیں ہاتھ کے کھلاڑی تنمے اگروال اور تجربہ کار فاسٹ بولر  سی وی ملند آتے ہیں۔ دونوں کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ ان دونوں کے منتخب ہونے کے روشن امکانات ہیں کیونکہ حال ہی میں ختم ہونے والے سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنمنٹ میں ان کا شاندار مظاہرہ رہا۔ جبکہ تنمے 334 رنز (7 میچوں میں 55.67 کی اوسط کے ساتھ) کے ساتھ بیٹنگ کی فہرست میں سرفہرست رہے، ملند اپنے نام کے 18 وکٹیں درج کرچکے ہیں اور وہ  سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے سیزن میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سابق ہندوستانی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کھلاڑی ٹھاکرتلک ورما، بائیں ہاتھ کے باصلاحیت اوپنر، آل راؤنڈر اجے دیو گوڈ، تنئے تھاگراجن، تجربہ کار بی سندیپ، میکل جیسوال اور دیگر کے ساتھ حیدرآباد کے کافی تعداد میں کھلاڑی انتظار کررہے ہیں۔ نیلامی میں ان کی قسمت بدلے گی یا نہیں اس کی فیصلہ اتوار کی شام کو ہوجائے گا۔تاہم، آل راؤنڈر ٹی روی تیجا جن کا نام نیلامی سے غائب تھا مایوس ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سخت محنت جاری رکھنا چاہتا ہوں اور زبردست واپسی کرنا چاہتا ہوں۔ میں وہاری کے راستے پر چلنا چاہتا ہوں اور گھریلو سیزن میں سخت محنت کرنا چاہتا ہوں اور واپس آنا چاہتا ہوں ۔