لیورپول ۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی محمد صلاح نے لیورپول کے کریئر میں اپنا 50 واں گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پریمئر لیگ کے جدول میں پہلے مقام کو مزید مستحکم کردیا ہے جیسا کہ اسے اب دوسرے مقام پر فائز مانچسٹرسٹی سے 6 نشانات کا واضح فرق مل گیا ہے۔ ٹوٹنہام کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں محمد صلاح نے لیورپول کریئر میں میدان کا 50 واں گول اسکور کیا ہے۔ یہ کامیابی ٹیم کیلئے اس لئے بھی اہمیت کے حامل تھی کیونکہ ٹیم کے منیجر جرجن کولر نے ٹیم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
مقابلہ میں صلاح نے 75 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ صلاح کیلئے یہ 50 واں گول تھا اور انہوں نے اپنے صرف 58 ویں مقابلہ میں گولس کی نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ دوسرا ہاف لیورپول کیلئے اہمیت کا حامل تھا کیونکہ ابتدائی ہاف میں اسے ٹوٹنہام کے خلاف 1-0 کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا تھا جیسا کہ کین نے پہلے ہی منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے حریف ٹیم پر سبقت حاصل کرلی لیکن جارڈن ہینڈرسن نے 52 ویں منٹ میں گول بناتے ہوئے مقابلہ کو 1-1 سے برابر کردیا لیکن محمد صلاح کا گول مقابلہ میں فیصلہ کن ثابت ہوا کیونکہ انہوں نے 75 ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کو کامیابی دلوانے والے گول میں تبدیل کیا۔
مقابلہ کے دوران لیورپول کا غلبہ رہا جیسا کہ اس نے مکمل مقابلہ میں 69 فیصد گیند کو قبضہ میں رکھا جبکہ گول بنانے کیلئے اس نے 13 مرتبہ نشانہ پر حملہ کیا۔ لیورپول کو 8 کارنرس بھی دستیاب ہوئے جبکہ حریف ٹوٹنہام کو 3 کارنر ہی دستیاب ہوئے ہیں۔ 10 مقابلوں میں یہ اس کی 9 ویں کامیابی ہے جس کے ذریعہ اس نے 28 نشانات حاصل کئے ہیں۔ دوسری جانب دوسرے مقام پر فائز مانچسٹر سٹی 10 مقابلوں میں 7 فتوحات اور دو ناکامیوں سے 22 نشانات حاصل کئے ہیں۔