Tuesday, June 10, 2025
Homeٹرینڈنگمحمد عامر ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

محمد عامر ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی ۔ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں فاسٹ بولر  محمد عامر جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد سے محمد عامر کیریئر کی بدترین فارم میں ہیں اور 27سالہ بولر اس دوران 14میچوں میں 101اوورز کی بولنگ  میں 92.60 کی اوسط سے صرف 5 وکٹیں لے سکے۔

پاکستانی ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن میں محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔یہ دونوں انگلینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی20 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے اور اس سیریز میں ان کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی20 اور پانچ ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

انضمام  نے  ورلڈ کپ کے لیے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا جو 150کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حسنین کو منتخب کرنے کے سوال پر انہو ں نے کہا کہ یہ ہمارے پاس سرپرائز پیکج ہے جو بولر 150کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر سکتا ہے اور یہ کسی بھی وقت ٹیم کو میچ جتوا سکتا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین۔