Saturday, September 14, 2024
Homesliderمحکمہ موسمیات کی مختلف رنگوں کا انتباہ اور انکا مطلب

محکمہ موسمیات کی مختلف رنگوں کا انتباہ اور انکا مطلب

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کے ورقی (اخبارات) اور برقی (الکٹرانک میڈیا) نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جو اورنج وارننگ دی گئی جس کے بعد عوام میں ایک جانب بارش سے ہونے والی تباہی کا خوف تھا تو دوسری جانب عوام کو ایک دوسرے سے اس اورنج وارننگ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا دیکھا گیا ۔ حتی کے میڈیا دفاتر میں بھی ساتھیوں کو محکمہ موسمیات کی جانب سے استعمال کئے جانے والے رنگوں اور اس کے مطلب کے متعلق تبادلہ خیال بھی کرتا دیکھا گیا جس کے بعداندازہ ہوا کے میڈیا دفاتر میں ملازمت انجام دینے کے باوجود خبروں کے ماہر افراد کی اکثریت رنگوں کے انتباہ سے باخبر نہیں ہے تو عام شہریوں کا کیا عالم ہوگا اس کا اندازہ کرنا بھی بہت آسان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش یا طوفان کے متعلق پیش قیاسی کے ساتھ 4 رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کا مطلب مختلف ہوتا ہے اور رنگوں کے حساب سے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں ۔

شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقے ان دنوں طوفانی اور تباہ کن بارشوں کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور خاص کر پرانے شہر کے بابا نگر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں عوام کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہیں یومیہ زندگی کی بقاءکےلے کھانے پینے کی چیزوں کی مدد طلب کرنی پڑرہی تو دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے اورنج انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

1۔گرین (سبز) اس کا مطلب ہوتا ہے سب ٹھیک ہے اور حکام کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی جاتی ہے۔
2 ۔ پیلا رنگ کا مطلب ہوتا ہے عوام کوہوشیار رہو کہنا۔ علاوہ ازیں پیلا رنگ کا مطلب کئی دنوں میں پھیلے ہوئے شدید موسم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی تجویزکرتا ہے کہ موسم بد سے بدتر ہوسکتا ہے ، جس کی وجہ سے روزانہ کی سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے۔
3۔ اورنج رنگ کے انتباہ کا مطلب تیار رہو۔ اورنج انتباہ انتہائی خراب موسم کی انتباہ کے طور پر جاری کیا جاتا ہے جس میں سڑک اور ریل کا نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ سفر میں رکاوٹ پیدا ہونے اور بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔
4۔ ریڈ انتباہ کا مطلب اقدامات کریں۔ جب انتہائی خراب موسمی حالات یقینی طور پر سفر اور برقی کو درہم برہم کرنے لگتے ہیں اور جانی خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ، ریڈ الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔ ویسے تو اہم سبھی ریڈ یا سرخ رنگ کی خاصیت سے واقف ہی ہیں کہ لال رنگ خطرہ کی نشاندہی کرتا ہے۔