Sunday, December 8, 2024
Homesliderمرکزی فورسیس کے خلاف بیان بازی ، ممتا بنرجی کو نوٹس

مرکزی فورسیس کے خلاف بیان بازی ، ممتا بنرجی کو نوٹس

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ مرکزی فورسیس کے خلاف تبصرہ پرالیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ نوٹس ملنے پر ممتا بنرجی نے کہاکہ جب تک مرکزی فورسیس کے جوان بی جے پی کے لئے کام کرنا بند نہیں کریں گے اس وقت تک میں مرکزی فورسیس کے خلاف بولتی رہوں گی-ممتا بنرجی نے کہاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے کہنے پر کام کررہی ہے ؟انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی رائے دہی  کے دن انتخابی مہم چلارہے ہیں اس کے باوجود کمیشن نوٹس نہیں دے رہا ہے ۔

مشرقی بردوان کے جمال پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ میں سی پی آر ایف کی مداخلت کے بارے میں بات کرتی رہوں گی جب تک کہ وہ بی جے پی کے لئے کام کرنا بند نہیں کرے گی۔ مجھے الیکشن کمیشن کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن ہماری شکایتوں پر توجہ نہیں دے رہا ہے ،صرف بی جے پی کی باتوں پر کارروائی کررہا ہے۔-ممتا بنرجی نے کہاکہ چونکہ وزیر اعظم مودی رائے دہی  کے دن جلسہ کرتے ہیں اس لئے وہ بھی اسی  دن مہم چلاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنگال میں انتخاب ہورہا ہے اور وزیر اعظم امتحان پر چرچا کررہے ہیں- کیا یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟.خیال رہے کہ کل رات چیف منسٹر  ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسیس کے خلاف بیان بازی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے -کمیشن نے کہاکہ ممتا بنرجی مرکزی فورسیس کے خلاف بے بنیاد الزامات عایدکررہی ہیں۔الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسیس کے کردار سے متعلق ممتا بنرجی کے بیانات پرنوٹس جاری کرتے ہوئے ہفتہ  کی صبح 11بجے تک ممتا کو جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔

نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی فورسیس کے خلاف بیان بازی کرکے تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔چیف منسٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کا ہفتہ کی صبح 11 بجے تک جواب دیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ممتا بنرجی نے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات دے کر مرکزی فورسیس کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہیں ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی کہتی رہی ہیں کہ مرکزی فورسیس امیت شاہ کے اشارے پر کام کررہے ہیں اور ووٹروں کو دھمکانے اور بی جے پی کو ووٹ دینے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار سوجاتا منڈل پر حملہ کے لئے بھی مرکزی فورسیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔