Monday, June 9, 2025
Homesliderمسجد نبوی میں یکم محرم سے جائے نمازیں بچھائی جائیں گی

مسجد نبوی میں یکم محرم سے جائے نمازیں بچھائی جائیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

مدینہ منورہ: مسجد نبوی ﷺ میں کورونا احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے یکم محرم سے صفیں (جائے نمازیں) بچھانے کا آغازکر دیا جائے گا۔ ادارہ امور حرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچھائی جانے والی صفوں پر نمازیوںکے درمیان فاصلہ متعین کرتے ہوئے نشانات بھی لگائے جائیں گے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مسجد نبویﷺ کے صحنوں سے مصلے اٹھا لئے گئے تھے جبکہ آنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اپنی جائے نماز ہمراہ لے کر آئیں۔

مدینہ منورہ میں ادارہ امور مسجد نبوی ﷺ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم 1442 ہجری سے مسجد نبوی ﷺکے صحنوں اور کی جانے والی توسیع کے مقامات پر صفیں حسب سابق بچھانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔صفیں بچھانے کا آغاز یکم محرم سے کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ کارکنوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صفوں میں نمازیوں کے لیے فاصلے کی نشاندہی کے لیے نشانات لگائیں۔بچھائی جانے والی صفوں پر ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان کم از کم 180 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے فاصلہ رکھتے ہوئے صفوں پر نشانات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مارچ 2020 کے اوائل میں حرمین میں بھی نماز باجماعت پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ دیگر مساجد میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نماز باجماعت بند تھی۔کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مملکت کے تمام شہروں میںکرفیو اور لاک ڈاون کا سلسلہ عید الفطر تک جاری رہا۔ بعدازاںکرفیو میں مرحلہ وار نرمی کی گئی اور مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولاگیا تاہم اس دوران نمازیوں کے درمیان فاصلے کے اصول پر عمل درآمد جاری ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں7ہزار صفیں صحنوں اور توسیعی مقامات پر بچھائی جائیں گی۔