Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمظفر نگر میں ایک سکھ شخص نے مسجد کے لئے زمین کا...

مظفر نگر میں ایک سکھ شخص نے مسجد کے لئے زمین کا عطیہ دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

مظفر نگر: ایسے وقت میں جبکہ ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہاں مسلمانوں میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے،اور سپریم کورٹ کے ایکطرفہ فیصلے سے ملک کے سیکیو لر عوام کو کافی دکھ ہوا ہے۔ایسے میں مظفر نگر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی انوکھی مثال دیکھنے میں آئی ہے۔جس میں ایک سکھ شخص نے زمین کا ایک پلاٹ مسجد کے لئے دے دیا۔در اصل گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک سکھ شخص سکھپال سنگھ بیدی نے ضلع مظفر نگر کی ”پورکازی“ کی ایک مسجد کے لئے زمین کا ایک پلاٹ عطیہ دیا ہے۔

70سالہ سکھپال سنگھ بیدی،ایک سماجی کارکن ہیں۔انہوں نے 900 مربع فٹ کے پلاٹ کی دستاویزات نگر پنچایت صدر ظہیر فاروقی کو سونپ دیا۔اس تعلق سے سکھپال سنگھ بیدی نے کہا کہ وہ گرونانک کی تعلیمات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔

دونوں برادریوں کے لوگوں نے بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح ہو کہ ضلع مظفر نگر کے ”پورکازی“ قصبہ میں مسلم اکژیت میں ہیں۔