ورنگل: عصمت دری کے ایک سنسنی خیز معاملہ میں فاسٹ ٹریک عدالت کے جج ورنگل کیجیا کمارنے عصمت دری اور قتل کے ایک معاملہ میں پروین پردیپ نامی شخص کے جرم کی تصدیق کرتے ہوئے پروین پردیپ کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔48دن قبل 19جون کو،پروین پردیپ نے ہنمکنڈا ریڈی کالونی میں ایک مکان کی چھت پر ماں کی گود میں سوئی ہوئی 9مہینے کی معصوم بچی کی عصمت دری کرکے اس کا قتل کردیا تھا۔
واردات ہونے کے تین مہینے کے اندر سنائے جانے والا یہ تاریخی فیصلہ ہے۔اتنی جلدی فیصلہ سامنے آنے کی ایک وجہہ یہ بھی ہے کہ قاتل پروین پردیپ کے بچاؤ کے لئے کوئی بھی وکیل آگے نہیں آیا،اور نہ ہی کسی نے اس کی کوئی لیگل مدد کی۔اگر سنگھی سونچ رکھنے والے،آصفہ عصمت دری معاملہ میں ان قاتلوں کا ساتھ نہ دیتے تو انہیں بھی اسی طرح موت کی سزا ہو سکتی تھی۔