Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگمقابلہ حسن میں شریک ایک حسینہ نے اپنی حاضر جوابی سے جیت...

مقابلہ حسن میں شریک ایک حسینہ نے اپنی حاضر جوابی سے جیت لیا لوگوں کا دل

- Advertisement -
- Advertisement -

ناگا لینڈ: ہندوستانی ریاست ناگا لینڈ میں مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی ایک حسینہ نے اپنیحاضر جوابی اور بے باکی سے شرکاء کا دل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق،ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے دارالحکومت کو ہیما میں مس کوہیما 2019کا مقابلہ جاری تھا،اس دوران سوال و جواب کے مرحلے میں ایک حسینہ نے اپنی حاضر جوابی اور بے باکی سے سب کو حیران کر دیا۔

مقابلہ کے دوران ’وکو نو سکو نامی ایک حسینہ سے جب جج نے پوچھا کہ ”اگر آپ کی،وزیر آعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی تو آپ انہیں کیا کہیں گی۔؟اس سوال پر اس حسینہ نے فوری کہا کہ ”میں ان سے کہوں گی کہ،وہ گائے کے بجائے خواتین کے مسائل پر توجہ دیں۔

وکو نوسکو کے جواب پر اس موقع پر ہال میں قہقہے گونجنے لگے اور وہاں موجود لوگوں نے بھر پور انداز میں تالیاں بجا کر اس کی اس طبات کی سراہنا کی۔مذ کورہ حسینہ مقابلہ حسن تو نہ جیت سکیں،لیکن اپنی حاضر جوابی اور بے باک انداز سے کروڑوں افراد کے دل جیت لیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔اور سوشیل میڈیا صارفین اس بے باک حسینہ کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

سب جانتے ہیں کہ ہندوستان میں نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے اقلیتوں۔خاص کر مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے اور گاؤ رکھشا کے نام پر کئی مسلمانوں کو سر عام قتل کیا جا چکا ہے۔اب تک کئی مسلمانوں کی ہجومی تشدد (ماب لنچنگ) کے ذریعہ جانیں لی گئی ہیں۔

ان واقعات کے خلاف آواز اٹھانے والی ہندوستانی معروف شخصیات کو بھی انتہا پسند وں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ساتھ ہی ان شخصیات کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔رواں ماہ کے آگاز پر ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں پچاس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس میں بالی ووڈ کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔انہوں نے وزیر آعظم مودی کو خط لکھ کر ملک میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ناگا لینڈ کی مذکورہ حسینہ نے اسی تناظر میں مقابلہ حسن کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے بلا خوف وخطر ملک میں گائے کے مسئلے پر بات کرنے کے بجائے خواتین کے مسائل حل کرنے کی بات کی۔اور اس اہم مدے کی طرف اشارہ کیا،جو قابل تعریف ہے۔اس حسینہ نے یہ بات کہکر ملک میں گاؤ رکھشا اور گؤ کشی کے اہم مسئلہ کی طرف اشارہ کیا ہے ساتھ ہی اس نے خواتین کے ساتھ ہو رہی زیادتی کی بھی نشاندہی کی ہے۔