Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگممبئی میں ”شاہین باغ“ کی طرز پر خواتین کا احتجاج

ممبئی میں ”شاہین باغ“ کی طرز پر خواتین کا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: نئی دہلی میں شاہین باغ کے مظاہروں سے متاثر ہوکر،خواتین کے ایک بڑے گروپ نے پیر کے اوائل میں جنوبی ممبئی میں 26 جنوری کی آدھی رات کو اسی طرج کے احتجاج کا آغاز کیا ہے۔اسے ”باغ ممبئی باغ“ قرار دیتے ہوئے،خاموشی سے سی اے اے،این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور صبح تک مجمع جمع ہو گیا،تب ممبئی پولیس نے موریلینڈ روڈ تھاندلہ سدن کے مقام پر سکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے۔

مظاہرین میں بنیادی طور پر مدن پور،بائکلہ،اگری پاڑا،جھولا میدان اور آس پاس کے اقلیتی اکثریتی علاقوں کی مسلمان خواتین ہے،جو ممبئی سنٹرل اسٹیشن کے قریب عرب ہوٹل سے دور احتجاج کر رہے ہیں۔سینٹر پولیس انسپکٹر شالینی شرما نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین سے پیشگی اجالت لینے کو کہا گیا تھا ملیکن انہوں نے جائے وقوع سے منتقل ہونے سے انکار کر دیا اور سڑک پر قبضہ کیا۔

مظاہرین نے این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔سی اے اے،این آر سی۔این پی آر کی مخالفت میں پلے کارڈ اور پوسٹر،تھامے ہوئے،محب وطن کے گیت گاتے ہوئے احتجاج کیا۔مظاہرین نے یہ پیغام دیا کہ وہ لوگوں کو با قاعدہ اپ ڈیٹ فراہم کریں اور ان کے ٹویٹر ہینڈل اگین ممبئی اگینسٹ کیب میں شامل ہو جائیں۔

اس کے علاوہ،ضلع تھانہ سے متصل کلیان شہر میں کار کنوں نے یکم فروری سے بابا امبیڈ کر گارڈن میں پانچ روزہ شاہین باغ کی نوعیت کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے