Saturday, December 7, 2024
Homeتلنگانہممبئی یونی ورسٹی اور جنوبی افریقی وفد کی عثمانیہ یونیورسٹی آمد

ممبئی یونی ورسٹی اور جنوبی افریقی وفد کی عثمانیہ یونیورسٹی آمد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ڈاکٹر مُعید جَاوید ‘ صدر شعبہ اُردو ‘ جامعہ عثمانیہ کے بموجب 3 اپریل‘ بروز چہارشنبہ پروفیسر عبدالستار دلوی سابق صدر شعبہ اُردو‘ بمبئی یونی ورسٹی اورجناب جمال الدین جمال‘ انجینئرکیب ٹاﺅن ‘ جنوبی افریقہ ہمراہ پروفیسر فاطمہ پروین‘ سابق صدر شعبہ اردو ‘جامعہ عثمانیہ‘تشریف آواری پر شعبہ اُردو کے اساتذہ ڈاکٹر انجم النساءبیگم ‘ڈاکٹر محمد مشتاق احمد‘ ڈاکٹر مُعید جَاوید صدر شعبہ اردو ‘ جامعہ عثمانیہ اور شعبہ اُردو کے طلبا و طالبات نے ان اصحاب کا خیرمقدم کیا۔ڈاکٹر معید جاوید نے جامعہ عثمانیہ کی عظمت اور شعبہ اُردو کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں۔بالخصوص جناب جمال الدین جمال ‘انجینئرنے شعبہ اُردو ‘جامعہ عثمانیہ کے جدید طرز پر تزئین کردہ بلقیس بیگم سمینار ہال و کمپیوٹر لیب کی بے انتہا خوبصو رتی پر اپنی خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ اُردو ‘جامعہ عثمانیہ کی کارکردگی پر مبارک باداور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔