Monday, January 13, 2025
Homesliderممتا کے دورہ کے موقع پر  جے شری رام کے نعرے

ممتا کے دورہ کے موقع پر  جے شری رام کے نعرے

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج نندی گرام اسمبلی حلقہ جہاں سے وہ اس مرتبہ انتخاب لڑرہی ہیں یہاں کے مختلف بوتھوں کا دورہ کیا۔نندی گرام کے بعض مقامات پرتشدد اور بوتھ جام ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے شکایت کی ہے کہ بعض بوتھوں پر بی جے پی حامی ترنمول کانگریس کے بوتھ ایجنٹ کو پولنگ بوتھ میں داخل ہونے نہیں دے رے تھے ۔اس کے بعد ہی ممتا بنرجی اپنی عارضی رہائش گاہ سے ایک بجے دن باہر نکلیں اورکئی بوتھوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے سوناچورا ، ریپارہ ، بلرام پور ، بوئل ، نندی گرام بلاک 1 اور 2 میں پولنگ مراکز کا دورہ کیا۔

ممتا بنرجی کے انتخابی ایجنٹ شیخ سفیان نے کہا کہ وہ مختلف دیہاتوں اور بوتھوں کا بھی دورہ کیا جہاں سے دھمکیوں کی خبر آئی ۔نندیگرام کے بوئل علاقے کےعوام نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے حامیوں نے انہیں پولنگ بوتھ پر جانے سے روکا ۔ممتا بنرجی جیسے بوئل کے پاس پہنچے ، بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے ۔پولس کے مطابق ترنمو ل کانگریس کے رہنماوں نے بوتھ نمبر7 میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرنے پر دونوں جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کا ایک بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

بوتھ نمبر7 پر ممتا بنرجی دو گھنٹے سے زاید وقفے تک پھنسی رہیں ۔یہاں پر الزام عاید کیا جارہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے بوتھ ایجنٹ کو اندر داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے ۔یہ خبر ملنے کے بعد ممتا بنرجی وہاں پہنچی تو بی جے پی حامیوں نے انہیں گھیر لیا اورجے شری رام کے نعرے لگانے لگے ۔اس کے بعد تناﺅ پیدا ہوا۔مرکزی فورسیس اور مقامی پولس کو سخت مشقت کے بعد بوتھ نمبر 7سے نکالا گیا۔

دوسری جانب شوبھندو ادھیکاری کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ مختلف بوتھوں کا دورہ کررہے تھے ۔ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی لیڈر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہی ان کی گاڑی کا گھیراؤکیا گیا۔مرکزی فورسیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجمع کو منتشرکردیا اور قافلے کوآگے بڑھا دیا۔