Tuesday, December 3, 2024
Homesliderمندر ہٹانے کےلئے ریلوے نے بھگوان ہنومان کو نوٹس دیا ، 10...

مندر ہٹانے کےلئے ریلوے نے بھگوان ہنومان کو نوٹس دیا ، 10 دنوں میں جگہ خالی کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دھنباد۔ جھارکھنڈ کے دھنباد شہر میں محکمہ ریلوے نے ایک مندر کو غیر مجاز قبضہ قرار دیتے ہوئے بھگوان ہنومان کو نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں بھگوان ہنومان سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 دن کے اندر مندر کو ہٹا دیں اور خالی کی گئی زمین ریلوے کے سیکشن انجینئر کو سونپ دیں۔یہ نوٹس شہر کے ویسٹ ڈیم کے قریب واقع مندر کی دیوار پر چسپاں کیا گیا ہے۔ براہ راست ہنومان جی کو مخاطب کرتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے، یہ ایک قانونی جرم ہے، اگر یہ جگہ 10 دن کے اندر خالی نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس کی آخری سطر کہتی ہے کہ اسے بہت ضروری سمجھیں۔

مقامی لوگوں نے ریلوے نوٹس کی مخالفت کی ہے۔ریلوے نے مندر کے قریب واقع کھٹک بستی میں رہنے والے تقریباً پانچ درجن لوگوں کو ناجائز قبضوں  کے خلاف نوٹس بھیجے ہیں۔ اس دوران ہنومان مندر کو بھی غیز مجاز قبصہ  قراردیا گیا ہے۔جن لوگوں کو ناجائز قبضے ہٹانے کے نوٹس ملے انہوں نےاس ضمن میں کہا ہے کہ وہ 1921 سے یہاں رہ رہے ہیں، وہ پھل، مچھلی، سبزیاں بیچنے جیسے چھوٹے موٹے کاروبار کر کے روزی کماتے ہیں۔ ریلوے ٹیم نے علاقے کے تمام مکانات کو غیر قانونی قبضے کے طور پر خالی کرنے کا نوٹس چسپاں کردیا ہے۔

پیر اور منگل کو بڑی تعداد میں لوگ مندر کے قریب جمع ہوئے اور ریلوے کے نوٹس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔علاقہ میں مندر کو خالی کرنے کےلئے بھگوان ہنومان کے نام ریلوئے کی نوٹس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کے حق اور مخالفت کے تعلق سے اپنے اپنے تبصرے لکھنے شروع کردئے ہیں ۔