Tuesday, April 22, 2025
Homesliderموڈرینا کا کوویڈ ویکسین کے صدفیصد کامیاب ہونے کا دعوی

موڈرینا کا کوویڈ ویکسین کے صدفیصد کامیاب ہونے کا دعوی

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔امریکی کمپنی  موڈرینا کے بموجب کمپنی نے امریکہ  اور یورپ میں اپنے کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی اجازت کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کورونا  کے خلاف انکی تیار کردہ  ویکسین کی افادیت 94.1 فیصد تھی لیکن اب اس میں مزید بہتری کے بعد یہ کورونا کے  خلاف صدفیصد موثر ہے۔کمپنی نے آج ایک بیان میں کہا کہ اب وہ اس کی منظوری کےلئے درخواست داخل کرچکی ہے اور اسے امید ہےکہ بہت جلد وہ امریکہ اور یورپ میں اپنی دوا فراہم کرے گی۔ کمپنی کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ہماری ویکسین ایک نیا اور طاقتور ہتھیار فراہم کرے گی جو اس کورونا کی  وبا کو تبدیل کر سکتی ہے اور شدید بیماری ، اسپتال میں موجود مریضوں اوراموات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اس سے محفوظ اور موثر ہونے پر اتفاق کرتا ہے تو پھر دسمبر کے وسط تک دوائیوں میں سے دو خوراکیں لاکھوں امریکیوں فراہم  کی جاسکتی ہیں۔

امریکی دواسازی فائزر اور جرمنی کے بائیو ٹیک نے گذشتہ ہفتے اسی طرح کی منظوری کے لئے درخواست دی تھی اور ان کی ویکسین 10 دسمبر کے فوراً بعد ہی امریکہ میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

یادر ہے اس وقت دنیا کے تقریباً سبھی اہم ممالک جن میں امریکہ ،ہندوستان ،جرمنی اور بر اعظم یورپ کے دیگر ممالک شامل ہیں انہوں نے کورونا کی دوا بنانے کا دعوی کردیا ہے اور بہت جلد اس کے بازار میں دستیابی کے دعوی کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے تو اعلان کردیا ہے کہ وہ اپنی عوام کو کورونا کی دوا مفت فراہم کرے گا۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ ہفتے میں مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرز سے کورونا کی ٹیکہ اندازی کے ضمن میں ایک اجلاس  بھی منعقد کرچکے ہیں۔