Thursday, March 20, 2025
Homesliderمڈل آرڈر کے بیٹسمینوں کو ذمہ دارنہ مظاہرہ کرنا ہوگا

مڈل آرڈر کے بیٹسمینوں کو ذمہ دارنہ مظاہرہ کرنا ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی سابق کرکٹر مدن لال انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے ابتدائی دن ہندوستان کی شرمناک بیٹنگ سے خوش نہیں ہیں اور محسوس کیا کہ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور مڈل آرڈرکو اپنی کھوئی ہوئی فارم تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ لارڈز ٹسٹ کامیابی کی بلندیوں کے بعد ہندوستان ستاروں سے بھرپور بیٹنگ شعبہ لیڈز ٹسٹ کے ابتدائی دن 78 پر ڈھیر ہوگا۔

 روہت شرما (19) اور اجنکیا رہانے (18) کو چھوڑ کرکوئی بھی بیٹسمین دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا جبکہ کپتان ویرات کوہلی صرف سات رنز بنا سکے۔ انگلینڈ نے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 120 رنز تک پہنچ کر فائدہ حاصل کیا۔ مدن لال نے کہا کہ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے ایک موقع لیا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ انگلینڈ آخری اننگز میں بیٹنگ کا دباو محسوس کرے گا لیکن کپتان کو جلد ہی خود رنوں کے انبار میں شامل ہونا چاہیے تاکہ مشکل انگلش حالات میں اس طرح کا منصوبہ بنایا جا سکے۔

 اگر آپ لیڈز کی حالت دیکھتے ہیں تو تاریخ کہتی ہے کہ آپ صبح کے سیشن میں تیزی سے وکٹیں گنوا دیتے ہیں۔ ٹاس کی وجہ سے آپ نے ایک ہی وقت میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ آپ کے مڈل آرڈر سے رنز نہیں مل رہے ہیں کیونکہ مرکزی بیٹسمین کوہلی رنز نہیں بنا پارہے ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ فارم جلد حاصل کریں گے۔ مدن لال نے محسوس کیا کہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بولنگ کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہوتا کیونکہ حالات فاسٹ بولروں کے حق میں ہوتے ہیں اور انگلش بولرز نے جیمز اینڈرسن اورکریگ اوورٹن نے وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔میرے خیال میں انگلینڈ نے واقعی اچھی بولنگ کی۔ لیڈز میں کپتان زیادہ تر اس قسم کے حالات میں کیا کرتے ہیں کہ جب وہ ٹاس جیتتے ہیں تو پہلے بولنگ کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ ایسی وکٹوں میں گیند سوئنگ کرتی ہے۔ شروع میں بہت کچھ ہوتا ہے ۔

 ہندوستان کے لئے 39 ٹسٹ کھیلنے والے مدن لال نے مزید کہا کہ مہمان ٹیم نے حالات کو غلط طریقے سے پڑھا ہو گا لیکن ٹسٹ میں ابھی تین دن باقی ہیں اور ہندوستانی بیٹسمین ابھی بھی واپسی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اور شاید آپ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے حالات اور دوسری چیزوں کو غلط طریقے سے پڑھا ہے ، لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے اور اگر آپ یہ سیریز جیتنا چاہتے ہیں تو مڈل آرڈرکو رنز بنانے کی ذمہ داری لینا ہوگی۔