Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگمکہ مکرمہ میں ایک حاجی صاحب کا انتقال

مکہ مکرمہ میں ایک حاجی صاحب کا انتقال

حیدرآباد 20ستمبر ( پریس نوٹ ) کوکٹ پلی حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے ایک حاجی جناب جہانگیر علی عمر42 ّ سال کا آج بروز جمعرات دوپہر میں مکہ معظمہ کے النور ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کور نمبر TSF- 4482-3-0 کے تحت اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ 4 اگست کو حیدرآباد سے بعزم حج روانہ ہوئے تھے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے حج مشن کو ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے فوری کارروائیاں کرنے کی خواہش دی۔ان کو پیٹ میں رسولی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کروایا گیا تھا جہاں ان کے چار آپریشن انجام دئے گئے۔ ان کی والدہ 14ستمبر کی فلائیٹ سے واپس ہوگئیں جبکہ ان کی اہلیہ ان کے ہمراہ تھیں۔ ان کے بھائی اور برادر نسبتی کل ہی حیدرآباد سے مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان اور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے اعزأ کے لئے صبر جمیل کی تلقین کی ۔