نئی دہلی: ایسوسی ایشن آف ڈیمو کریٹک ریفارمز(اے ڈی آر) اور مہا راشٹرا الیکشن واچ (ایم ای ڈبلیو) کے تجزیہ کے مطابق،مہاراشٹرا کے آدھے سے زیادہ ارکان اسمبلی نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات کا ذکر کیا ہے۔تجزیہ کئے گئے 275ارکان اسمبلی میں سے 158ارکان اسمبلی نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات کا ذکر کیا ہے۔
ان ارکان اسمبلی میں سے 110ارکان اسمبلی نے سنگین فوجداری مقدمات کا اعلان کیا ہے۔جن ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں،ان میں 72بی جے پی،46شیو سینا،40کانگریس اور چھ میں سے چار امیدواروں نے اپنے ”حلف ناموں“میں اپنے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جانے کی بات کہی ہے۔